urdu news today live

بھگدڑ کیس کی جانچ میں پولیس کو بڑا چھٹکا
عدالت نے آر سی بی مارکیٹنگ ہےڈ سوسالے کو ضمانت پر رہا کر دیا
بنگلورو۔12جون (سالار نیوز)پولیس اور ریاستی حکومت کو ایک بڑا جھٹکا دیتے ہوئے کرناٹک کی ہائی کورٹ نے 12 جون کو رائل چیلنجرز اسپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ اور ڈی این اے نیٹ ورکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے چار نمائندوں کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا۔ ان چاروں کوآئی پی ایل ٹورنامنٹ میں آر سی بیکی جیت کے جشن کے دوران چنا سوامی اسٹیڈیم کے باہر 4 جون کو ہونے والی بھگدڑ کے سلسلے میں 6 جون کی صبح گرفتار کیا گیا تھا۔جسٹس ایس آر کرشنا کمار نے آر سی ایس پی ایل کے سربراہ(مارکیٹنگ اینڈ ریونیو) نکھل سوسالے کی طرف سے دائر درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے یہ حکم دیا۔ عدالت نے شرائط عائد کرتے ہوئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے یہ استدلال کیا گیا تھا کہ انہیں مکمل طور پر آر سی بی کے عہدیداروں اور دیگر کو گرفتار کرنے کے وزیر اعلی کے حکم کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا اور بغیر کسی تحقیقات اور کوئی مواد جمع کیے بغیر اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ درخواست گزار بھگدڑ کے ذمہ دار تھے، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوئے ۔انہوں نے یہ بھی دعوی کیا تھا کہ انہیں پولیس نے گرفتار کیا تھا، جن کے پاس بھگدڑ کے سلسلے میں درج مقدمات کی تفتیش یا انہیں گرفتار کرنے کا اختیار نہیں تھا۔دریں اثنا، ریاستی حکومت نے ان کی گرفتاری کا دفاع کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ پولیس نے ایک فوجداری کیس میں ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے قانون اور عدالت عظمی کے ذریعہ طے شدہ تمام طریقہ کار پر عمل کیا۔تاہم، حکومت نے یا تو اپنے تحریری بیان یا دلائل میں، عدالت کے استفسار پر کچھ نہیں کہا کہ کیا وزیر اعلیٰ نے ایک میڈیا کانفرنس میں کہا تھا کہ انہوں نے آر سی بی کے عہدیداروں اور دیگر کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ حکومت نے اپنے تحریری بیان میں محض یہ کہا تھا کہ درخواست گزاروں کا یہ دعوی کہ ان کی گرفتاری صرف وزیر اعلی کے حکم پر کی گئی تھی، ان کی گرفتاری کی قانونی حیثیت کا فیصلہ کرنے سے متعلق نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *