آخری دو گیندوں پر دو وکٹ کھوکر ہندوستان نے گنوائی جیت، سری لنکا نے روہت ۔ کوہلی کی واپسی کا مزہ کیا خراب
آخری دو گیندوں پر دو وکٹ کھوکر ہندوستان نے گنوائی جیت، سری لنکا نے روہت ۔ کوہلی کی واپسی کا مزہ کیا خراب
سری لنکن گیند بازوں نے ہندوستانی بلے بازوں کا کڑا امتحان لیا اور ہندوستان سے جیت چھین لی۔ چرتھ اسلنکا نے لگاتار دو گیندوں پر وکٹیں لے کر میچ ٹائی کرا دیا۔
نئی دہلی : جب روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی ٹیم میں واپسی ہوئی تو ایسا لگ رہا تھا کہ ہندوستان اب سری لنکا کو یک طرفہ انداز میں شکست دے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ سری لنکن گیند بازوں نے ہندوستانی بلے بازوں کا کڑا امتحان لیا اور ہندوستان سے جیت چھین لی۔ چرتھ اسلنکا نے لگاتار دو گیندوں پر وکٹیں لے کر میچ ٹائی کرا دیا۔ T20 ورلڈ کپ کے بعد روہت شرما اور وراٹ کوہلی کا یہ پہلا میچ تھا۔
جمعہ کو ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کھیلا گیا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 230 رنز بنائے۔ ان کی جانب سے اوپنر پتھم نسنکا نے 56 رنز بنائے۔ آل راؤنڈر ڈونتھ ویلالاگے نے 67 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ ان دونوں کے علاوہ سری لنکا کا کوئی بھی بلے باز 25 رنز سے زیادہ نہیں بنا سکا۔ ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج، شیوم دوبے، کلدیپ یادو اور واشنگٹن سندر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
231 رنز کا ہدف بڑا نہیں لگ رہا تھا اور کپتان روہت شرما نے جس انداز میں شروعات کی، اس سے ہندوستان جیت مزید آسان لگنے لگی تھیں ۔ روہت شرما نے نائب کپتان شبھمن گل کے ساتھ مل کر 12.4 اوورز میں 75 رنز جوڑے۔ اس دوران روہت نے 33 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ شبھمن گل کے آؤٹ ہونے سے ہندوستان کی اوپننگ جوڑی ٹوٹ گئی۔ اس کے بعد ایسا لگ رہا تھا جیسے آؤٹ ہونے کے لیے بلے بازوں کی لائن لگ گئی ہو۔ شبھمن کے بعد روہت (58) بھی لوٹ گئے۔ وراٹ کوہلی (24)، شریس ایئر (23) اور واشنگٹن سندر (5) یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوگئے اور ہندوستان کا اسکور 5 وکٹوں پر 132 رنز ہوگیا۔
اکشر پٹیل (33) اور کے ایل راہل (31) نے 57 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو سہارا دیا۔ کے ایل کے آؤٹ ہوتے ہی ایک بار پھر وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ شیوم دوبے (25) نے آخری اووروں میں بڑے شاٹس مار کر ہندوستان کو 230 کے اسکور تک پہنچا دیا۔ لیکن جب ہندوستان کو جیتنے کے لیے ایک رن کی ضرورت تھی ، تو اس کی 2 وکٹیں گر گئیں اور میچ برابری پر ختم ہوگیا ۔ کپتان چرتھ اسلنکا نے شیوم دوبے اور ارشدیپ سنگھ کو آؤٹ کر کے میچ ٹائی کرا دیا۔
[u][b] Здравствуйте![/b][/u]
Мы готовы предложить документы ВУЗов
[url=http://forum.fiat-club.ru/blog_post.php?do=updateblog&blogid=/]forum.fiat-club.ru/blog_post.php?do=updateblog&blogid=[/url]
[url=http://vip.forums.party/viewtopic.php?id=3460#p71128/]vip.forums.party/viewtopic.php?id=3460#p71128[/url]
[url=http://gamesmaker.ru/forum/common/offtopics/#replyform/]gamesmaker.ru/forum/common/offtopics/#replyform[/url]
[url=http://network.janenk.com/read-blog/756/]network.janenk.com/read-blog/756[/url]
[url=http://revolverp.forumex.ru/viewtopic.php?f=11&t=323/]revolverp.forumex.ru/viewtopic.php?f=11&t=323[/url]