Headlines

افغانستان اورپاکستان سرحدپرکشیدگی میں شدت، دونوں جانب سے گرج رہی ہیں توپیں

افغانستان اورپاکستان سرحدپرکشیدگی میں شدت، دونوں جانب سے گرج رہی ہیں توپیں

پاکستان آرمی ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے لیے اپنے لڑاکا طیارے اور قاتل ڈرون طیارے افغانستان میں بھیج رہی ہے۔ پاکستانی فوج کے اس اقدام نے طالبان حکومت کو مشتعل کردیا ہے اور ڈیورنڈ لائن پر دونوں طرف سے توپیں گرج رہی ہیں۔

کابل: پاکستانی فوج اور طالبان کے درمیان سرحد پر کشیدگی بہت بڑھ گئی ہے۔ پاکستان آرمی ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے لیے اپنے لڑاکا طیارے اور قاتل ڈرون طیارے افغانستان میں بھیج رہی ہے۔ پاکستانی فوج کے اس اقدام نے طالبان حکومت کو مشتعل کردیا ہے اور ڈیورنڈ لائن پر دونوں طرف سے توپیں گرج رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ طورخم کے سرحدی علاقے میں پاکستانی فوج اور افغان طالبان کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ افغانستان کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے دو افغان بچوں اور ایک خاتون کو ہلاک کر دیا ہے۔ دونوں طرف سے اب بھی شدید لڑائی جاری ہے اور توپ خانے سے شدید گولہ باری کی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ طالبان اور پاکستانی فوج کے درمیان چیک پوسٹ کی تعمیر کو لے کر بھی کشیدگی پھیل گئی ہے۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ان کی حکومت پاکستانی فوج کے لڑاکا طیارے کی دراندازی کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سےپہلے افغان عوام نے شکایت کی تھی کہ پاکستانی فوج کے لڑاکا طیارے کنڑ اور ننگرہار صوبوں میں افغان فضائی حدود میں گشت کر رہے ہیں۔ طالبان ترجمان نے کہا کہ کسی بھی ملک کو افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی لڑاکا طیاروں کے گشت کی خبریں درست ہیں تو ہم سخت کارروائی کریں گے۔ افغان میڈیا کے مطابق جب تک طالبان اور پاکستانی فوج کے درمیان تنازعہ کی اصل وجوہات کو حل نہیں کیا جاتا اس وقت تک ایسے واقعات ہوتے رہیں گے۔

ٹی ٹی پی کے دہشت گرد طالبان کے راستے پر ہیں۔

اس سےپہلےپاکستان نے امریکی ڈرون طیاروں کو اپنی فضائی حدود بھی فراہم کی تھی تاکہ وہ افغانستان کی فضائی حدود میں گشت کرسکیں۔ طالبان نے اس پر شدید احتجاج بھی کیا تھا۔ طالبان اور پاکستانی فوج کے درمیان سب سے بڑا تنازع ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے حوالے سے ہے۔ ٹی ٹی پی کے دہشت گرد حکومت پاکستان کو غیر اسلامی سمجھتے ہیں۔ یہی نہیں، جس طرح طالبان نے اشرف غنی کی حکومت کو ہٹا کر افغانستان پر قبضہ کر لیا، اسی طرح وہ پاکستان پر قبضہ کرنے کے لیے خونریز حملے کر رہے ہیں۔ اب تک ان حملوں میں بڑی تعداد میں پاکستانی فوجی اور عام شہری مارے جا چکے ہیں۔

ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کا مقصد پاکستان کے اندر شریعت کا نفاذ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے پاکستان کے صوبہ شمالی وزیرستان کے کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے عوامی سڑکیں کھودی ہیں تاکہ پاکستانی فوجی جلدی نہ پہنچ سکیں۔ بالکل ایسی ہی حکمت عملی طالبان نے اشرف غنی حکومت کے خلاف اپنائی تھی۔

مقامی پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے اپنے حملوں میں شدت لانے کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے سڑکوں کو نقصان پہنچایا ہے جس سے علاقے میں سپلائی لائنوں میں خلل پڑا ہے۔ طالبان اور پاک فوج کے درمیان ڈیورنڈ لائن پر تنازعہ ہے۔ طالبان نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ انگریزوں کی کھینچی گئی سرحدی لکیروں کو قبول نہیں کرتے۔ جس کی وجہ سے پاکستانی فوج کے ساتھ اس کا تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *