اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ نے ایک دوسرے کو پہنائی ورمالا
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ نے ایک دوسرے کو پہنائی ورمالا
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی رسومات شروع ہو چکی ہیں۔ شادی سے پہلے دولہا دلہن کی ورمالا کی تقریب بھی ہوئی۔ ورمالا کی پہلی تصویر اور ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
ئی دہلی : اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی رسومات شروع ہو چکی ہیں۔ دولہا دلہن کی ورمالا کی تقریب بھی ہوئی۔ ورمالا کی پہلی تصویر اور ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ تصویر میں دلہا اور دلہن کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی بڑی دھوم دھام سے ہو رہی ہے۔ ان دونوں کی شادی میں بالی ووڈ کی کئی بڑی شخصیات اور ملک کے بڑے لیڈروں نے شرکت کی ہے۔
شادی میں کھیل سے لے کر بالی ووڈ، سیاست، کاروبار تک تقریباً ہر شعبے کی بڑی شخصیات شامل ہوئی ہیں۔ بالی ووڈ ستاروں کی بات کریں تو شادی میں امیتابھ بچن، دیپیکا پڈوکون، کٹرینہ کیف، عالیہ بھٹ، شاہد کپور، رنویر سنگھ، پرینکا چوپڑا، نک جونس، رام چرن اور رنبیر کپور سمیت کئی دوسرے بڑے ستارے شامل ہوئے۔
اننت اور رادھیکا کی شادی میں ہالی ووڈ اسٹار کم کرداشیاں اور ان کی بہن کلوئی کرداشیاں کے علاوہ جان سینا، ‘ڈیسپاسیٹو’ سنگر لوئس روڈریگز، کم ڈاؤن فیم ریما بھی موجود تھیں۔ ان کے ساتھ ہی سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن جیسے غیر ملکی نمائندے شادی کی تقریبات میں شامل رہے۔
2022 Jul 5; 15 937789 priligy sg