Headlines

اکستان کے بشیراحمدسےمہاراشٹر کی صنم خان نےکیسے کی شادی؟ پاکستان کاسفرکرکےہندوستان آنے پرکیا ہوا؟

latest news update in urdu

اکستان کے بشیراحمدسےمہاراشٹر کی صنم خان نےکیسے کی شادی؟ پاکستان کاسفرکرکےہندوستان آنے پرکیا ہوا؟

نغمہ نور نے بتایا کہ 2021 میں کورونا کے دور میں نغمہ کی ملاقات پاکستان کے ایبٹ آباد میں رہنے والے بشیر احمد سے فیس بک پر سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی۔ اس کے بعد یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔ 2023 میں نغمہ اور پاکستان کے بشیر احمد نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

تھانے: مہاراشٹر کے علاقے تھانے میں صنم خان عرف نغمہ نور مقصود عالم کی شادی پاکستان کے علاقےایبٹ آبادمیں بشیر احمد سے ہوئی۔ صنم خان عرف نغمہ نور مقصود عالم سے سوشل میڈیا فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی اور یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔ صنم خان نے بتایا کہ ہم سوشل میڈیا کے ذریعے واٹس ایپ پر آئے اور ہم روزانہ واٹس ایپ کے ذریعے بات کرتے تھے۔ جب ہماری دوستی محبت میں بدل گئی تو میں نے اور بشیر احمد نے ویڈیو کال کے ذریعے گھر والوں سے بات کی اور پھر ہماری شادی ہوگئی۔

صنم خان عرف نغمہ نور مقصود عالم کی پہلی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور اس دوران ان کے شوہر اتر پردیش میں مقیم تھے۔ پہلے شوہر سے ان کے دو بچے تھے لیکن چونکہ شوہر کوئی کام نہیں کرتا تھا اس لیے گھر میں روزانہ لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ اس سے پریشان ہو کر وہ اپنی ماں کے گھر آئی اور یہاں ان کی ماں نے پھر ایک نغمہ کے شوہر کو بلا کر بات چیت کی ۔

نغمہ نور مقصود عالم کے مطابق،نغمہ کے گھر والوں نے اس کے شوہر سے کہا کہ وہ ا نہیں پیسے دیں گے اور وہ ممبئی اپنا کاروبار شروع کرے، لیکن شوہر نےممبئی بھی کوئی کام نہیں کیا۔ بالآخر نغمہ نے فیصلہ کیا کہ انہیں الگ ہو جانا چاہیے اور 2015 میں وہ دونوں الگ ہو گئے۔ نغمہ نے اپنا نام تبدیل کرکےصنم رکھا لیا اور اسی نام سے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس بنائیں۔ اس کے بعد 2015 میں اس نے آدھار کارڈ پر اپنا نام بدل کر صنم کر لیا اور اپنی ماں کے ساتھ رہنے لگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *