بنگلہ دیش میں بغاوت:صورتحال پرہندوستان کی گہری نظر، جانئے۔۔کْل جماعتی اجلاس میں کس نےکیاکہا
بنگلہ دیش میں بغاوت:صورتحال پرہندوستان کی گہری نظر، جانئے۔۔کْل جماعتی اجلاس میں کس نےکیاکہا
مرکزی حکومت نے میٹنگ میں بتایا کہ ہم بنگلہ دیش کی ہر صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جو بھی صورتحال ہوگی اپوزیشن کو اس سے آگاہ کیا جائے گا۔ وہاں سے تقریباً 8000 ہندوستانی طلباء واپس آچکے ہیں۔ ابھی باقی لوگوں کو نکالنے کی ضرورت نہیں ہے مرکزی حکومت نے کہا کہ شیخ حسینہ کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اپوزیشن حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے۔
بنگلہ دیش میں سیاسی بحران : حکومت ہند ، بنگلہ دیش میں بغاوت کے بعد کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ مرکز نے کل جماعتی میٹنگ میں اپوزیشن لیڈروں کو یہ جانکاری دی۔ حکومت نے کہا کہ بنگلہ دیش میں اس وقت 12 سے 13000 ہندوستانی ہیں۔ تاہم ملک کے حالات اتنے گھمبیر نہیں کہ ہمارے شہریوں کو وہاں سے نکالناپڑے۔ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت نے میٹنگ میں بتایا کہ ہم بنگلہ دیش کی ہر صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جو بھی صورتحال ہوگی اپوزیشن کو اس سے آگاہ کیا جائے گا۔ وہاں سے تقریباً 8000 ہندوستانی طلباء واپس آچکے ہیں۔ ابھی باقی لوگوں کو نکالنے کی ضرورت نہیں ہے مرکزی حکومت نے کہا کہ شیخ حسینہ کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اپوزیشن حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے۔
کل جماعتی میٹنگ کی صدارت پی ایم مودی نے کی۔آل پارٹی میٹنگ میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ حکومت بنگلہ دیشی فوج کے ساتھ رابطے میں ہے۔ صورتحال مسلسل بدل رہی ہے۔ مستقبل کی صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا ۔ میٹنگ میں راہل گاندھی نے بیرونی ہاتھ کے بارے میں پوچھا ہے۔ کہا گیا ہے کہ بیرونی قوتوں کے ملوث ہونے کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ شیخ حسینہ کو کچھ وقت دینا چاہتے ہیں کہ وہ جان سکیں کہ وہ کیا چاہتی ہیں۔