جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: نیشنل کانفرنس نے 32 امیدواروں کی لسٹ جاری کی، عمر عبد اللہ یہاں سے لڑیں گے انتخاب
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: نیشنل کانفرنس نے 32 امیدواروں کی لسٹ جاری کی، عمر عبد اللہ یہاں سے لڑیں گے انتخاب
نیشنل کانفرنس پارٹی نے جموں و کشمیر میں جلد ہونے والے انتخابات کے پیش نظر اپنے 32 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ پارٹی کے سپریمو اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ گاندربل سے انتخابی میدان میں ہیں۔
سری نگر: نیشنل کانفرنس پارٹی نے جموں و کشمیر میں جلد ہونے والے انتخابات کے پیش نظر اپنے 32 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ پارٹی کے سپریمو اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ گاندربل سے انتخابی میدان میں ہیں۔ خیال رہے کہ عمر عبداللہ نے کچھ دن پہلے ہی یہ بیان دیا تھا کہ پارٹی کی طرف سے دباؤ ہے اور اسی وجہ سے الیکشن لڑنے پر غور کر سکتا ہوں۔
عمر عبد اللہ کے علاوہ نیشنل کانفرنس نے پونچھ کے مینڈھر سے جاوید رانا کو ٹکٹ دیا ہے۔ بتادیں کہ انہوں نے پہلے پی ڈی پی چھوڑی اور پھر بی جے پی چھوڑ کر نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ان کا مقابلہ سریندر چودھری نوشہر سے ہوگا۔ جاوید رانا ملک مخالف بیانات دینے کی وجہ سے تنازعات میں گھرے رہے ہیں۔ انہیں پونچھ کے مینڈھر سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔
میاں مہر علی ۔ کنگن (ایس ٹی)
2. عمر عبد اللہ ۔ گاندربل
3. سلیم علی ساگر ۔ حضرت بل
4. علی محمد ساگر ۔ خانیار
5. شمیمه فردوس – حبہ کدل
6. احسن پر دیسی ۔ لال چوک
7. مشتاق گرو ۔ چھانہ پوره
8. تنویر صادق ۔ زڈی بل
9. مبارک گل ۔عیدگاه
10. سیف الدین بھٹ۔ خان صاحب
11. عبدالرحیم را تھر – چرار شریف
12. علی محمد ڈار ۔ چاڈورہ
13. انجینئر خورشید ۔ گلاب گڑھ (ایس ٹی)
14. يشوور دهن سنگھ ۔ کالا کوٹ / سندر بنی
15. سرندر چوھدری ۔ نوشهره
16. جاوید چوھدری ۔ بدھل (ایس ٹی)
17. اعجازاحمد خان ۔ پونچھ حویلی
18. جاوید رانا۔ مینڈھر (ایس ٹی)
19. جاوید مر چل ۔ کرناہ
20. میر سیف اللہ – ترہگام
21 . ناصر اسلم وانی (سوگام) ۔ کپواڑہ
22. قیصر جمشیدلون ۔ لولاب
23. چوھدری محمد رمضان ۔ ہندوارہ
24. ارشادر سول کار ۔ سوپور
25. جاوید احمد دار ۔ رفیع آباد
26. ڈاکٹر سجاد شفیع اوڑی ۔اُوڑی
27. جاوید حسین بیگ ۔ بارہمولہ
28. فاروق احمد شاہ ۔ ٹنگمرگ
29. جاوید ریاض بیدار ۔ پٹن
30. ہلال اکبر لون۔ سوناوری
31. نذیر احمد گوریزی ۔ گریز (ایس ٹی)
32. اجے کمار سدھوترا ۔ جموں شمالی
خیال رہے کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان اتحاد ہوا ہے۔ جموں و کشمیر کی کل 90 اسمبلی سیٹوں میں سے نیشنل کانفرنس 51 سیٹوں پر اور اتحادی کانگریس 32 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی، جب کہ 5 سیٹوں پر ‘دوستانہ مقابلہ’ ہوگا۔ وہیں سی پی آئی (ایم) اور جے کے این پی پی کو ایک ایک سیٹ دی گئی ہے۔
Короткие шутки [url=www.korotkieshutki.ru]Короткие шутки[/url] .
шутки [url=www.korotkieshutki.ru]шутки[/url] .