جموں و کشمیر :دہشت گردوں کے خلاف بیک وقت 3 آپریشن جاری، کٹھوعہ سے دہشت گردوں کے 9 مددگار گرفتار
جموں و کشمیر :دہشت گردوں کے خلاف بیک وقت 3 آپریشن جاری، کٹھوعہ سے دہشت گردوں کے 9 مددگار گرفتار
کشتواڑ اور ادھم پور میں اتوار کی صبح دو انکاؤنٹر شروع ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت کے بعد کارروائی کی جا رہی ہے۔ موقع پر وقفے وقفے سے فائرنگ ہوتی رہی۔ کشتواڑ علاقے میں 25 جولائی سے جاری سالانہ مچل یاترا کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا تھا۔
سری نگر: جموں و کشمیر میں تین مختلف مقامات پر گزشتہ تین دنوں سے انسداد دہشت گردی آپریشن جاری ہے۔ جموں کے کشتواڑ اور ادھم پور اور وادی کشمیر کے اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں آپریشنز سرگرم ہیں۔ ادھر جموں و کشمیر پولیس نے کٹھوعہ ضلع میں نو دہشت گردوں کے ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کا تعلق جون اور جولائی کے مہینوں میں جموں کے کٹھوعہ بانہال۔کشتواڑ علاقے میں فوج کے چار جوانوں کی ہلاکت اور دیگر حملوں سے مبینہ طور پر منسلک ہے۔
کہاں چل رہا ہے آپریشن:
کشتواڑ اور ادھم پور میں اتوار کی صبح دو انکاؤنٹر شروع ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت کے بعد کارروائی کی جا رہی ہے۔ موقع پر وقفے وقفے سے فائرنگ ہوتی رہی۔ کشتواڑ علاقے میں 25 جولائی سے جاری سالانہ مچل یاترا کو کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا تھا۔ تاہم علاقے میں مزید سکیورٹی فورسز کے پہنچنے کے بعد اسے دوبارہ شروع کر دیا گیا۔ فوج، نیم فوجی دستوں اور پولیس کی مشترکہ ٹیم علاقے میں تلاشی آپریشن چلارہی ہے۔
اب تک دوجوان شہید ہوئے ہیں
اتوار کی شام اودھم پور کے بسنت گڑھ کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز کا دراندازوں کے ساتھ ایک مختصر انکاؤنٹر بھی ہوا۔ اسی علاقے میں دراندازوں کے ساتھ یہ دوسرا انکاؤنٹر تھا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ علاقے میں دراندازوں کا ایک گروپ دیکھا گیا اور ہمیں امید ہے کہ وہ ہمارے گھیرے میں لیے گئے علاقے سے فرار نہیں ہوئے ہیں۔ علاقے میں پیر کی شام تک سرچ آپریشن جاری رہا۔
وہیں اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ کے اہلان گاگرمنڈو جنگلاتی علاقے میں سنیچر کو شروع ہونے والے انسداد دہشت گردی آپریشن میں دو فوجی اہلکار ۔ حوالدار دیپک کمار یادو اور لانس نائک پراوین شرما، شہید جبکہ ایک شہری مارا گیا۔ اس کے علاوہ چار دیگر فوجی اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوا۔
ڈوڈہ اور کشتواڑ سے دہشت گرد داخل ہوئے ایک اہلکار نے بتایا کہ درانداز جموں کے ڈوڈہ اور کشتواڑ علاقوں سے کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں داخل ہوئے ہیں۔ ہمیں کچھ دوسرے گروہوں سے بھی معلومات ملی ہیں جو وادی کشمیر میں داخل ہوئے ہیں۔ ایک اور اہلکار نے بتایا کہ جموں کے پونچھ۔راجوری اور ڈوڈہ۔کشتواڑ علاقوں سے وادی میں داخل ہونے والے راستوں کی نگرانی کے لیے پیر پنجال رینج کی کئی بلندیوں پر فوج بھیجی گئی ہے۔
دہشت گردوں کے 9ساتھی کون ہیں؟
دوسری جانب پولیس نے کہا کہ کٹھوعہ میں دہشت گردوں کی مدد کرن والے ۹کو گرفتار کرلیاہے، جن کا تعلق جون اور جولائی کے مہینوں میں جموں کے کٹھوعہ۔بانہال۔کشتواڑ علاقے میں فوج کے چار اہلکاروں کی ہلاکت اور دیگر حملوں سے ہے۔ گرفتار ملزمین کی شناخت محمد لطیف عرف حاجی لطیف ساکن امبے نال، ضلع کٹھوعہ کے طور پر کی گئی ہے۔ اختر علی، ساکن امبے نال، ضلع کٹھوعہ؛ صدام، ساکن بھدو بلوار، ضلع کٹھوعہ؛ کشال، بھدو بلوار، ضلع کٹھوعہ کا رہائشی؛ نورانی، جوتھانہ، ضلع کٹھوعہ کی رہائشی؛ مقبول، ساکن صوفیان، ضلع کٹھوعہ؛ اور لیاقت، قاسم دین اور خادم عرف قاضی سکنہ کٹل، بھدو، بلور۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ حاجی لطیف نیٹ ورک کا لیڈر ہے۔ وہ علاقے سے گزرنے والے دہشت گردوں کے گروپوں کے لیے گائیڈ/لاجسٹکس وغیرہ فراہم کرنے کا کام کرتا تھا۔ اس نے اس کام میں دوسرے لوگوں کو بھی شامل کیا۔ انہوں نے کہا کہ کنگ پن نے سرحد پار دہشت گرد آپریٹرز کے ساتھ ملی بھگت کرکے سامبا۔کٹھوا سیکٹر میں غیر ملکی دہشت گردوں کے ہندوستان میں غیر قانونی داخلے میں اہم کردار ادا کیا۔ افسر نے بتایا کہ ملزمین دہشت گردوں کو رہائش، طعام اور دیگر رسد فراہم کرتے تھے اور انہیں پہاڑ کیلاش کے ارد گرد ادھم پور۔کٹھوا۔ڈوڈا اضلاع کے پہاڑوں اور جنگلات تک لے جاتے تھے۔
ایک اہلکار نے کہا کہ ملزمین نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے گندوہ انکاؤنٹر میں مارے گئے تین دہشت گردوں کو بالائی علاقوں تک پہنچنے اور چھپنے میں مدد کی تھی۔حکام کے مطابق جموں و کشمیر میں سرگرم 70-80 غیر ملکی دراندازوں میں سے 55-60 جموں خطے میں سرگرم ہیں اور چھوٹے گروپوں میں کام کر رہے ہیں۔ زیادہ تر درانداز اس وقت جموں ڈویژن کے پونچھ۔راجوری، کشتواڑ۔ڈوڈا، کٹھوعہ اور ادھم پور اضلاع میں سرگرم ہیں۔ کچھ گروہ وادی کشمیر میں بھی داخل ہو گئے ہیں۔
[u][b] Здравствуйте![/b][/u]
Купить диплом любого ВУЗа
[url=http://koolegardi.ir/2024/07/27/kupit-diplom-195810uizqb]koolegardi.ir/2024/07/27/kupit-diplom-195810uizqb[/url]
[url=http://freeflashgamesnow.com/profile/2763164/RodrickFock]freeflashgamesnow.com/profile/2763164/RodrickFock[/url]
[url=http://bookmarkssocial.com/story17608690/kupit-diplom]bookmarkssocial.com/story17608690/kupit-diplom[/url]
[url=http://bookmarksurl.com/story3006739/kupit-diplom]bookmarksurl.com/story3006739/kupit-diplom[/url]
[url=http://koolegardi.ir/2024/07/27/kupit-diplom-323466oaxtt]koolegardi.ir/2024/07/27/kupit-diplom-323466oaxtt[/url]
[url=http://bookmark-share.com/story17693872/kupit-diplom]bookmark-share.com/story17693872/kupit-diplom[/url]
[url=http://arandaasesoria.com/kupit-diplom-391958chxpx]arandaasesoria.com/kupit-diplom-391958chxpx[/url]
[url=http://socialevity.com/story19350983/kupit-diplom]socialevity.com/story19350983/kupit-diplom[/url]
[url=http://managerhotels.com/business-small-business/kupit-diplom-365643omvmy]managerhotels.com/business-small-business/kupit-diplom-365643omvmy[/url]
[url=http://amongus.begandigital.com/kupit-diplom-72425ggidh]amongus.begandigital.com/kupit-diplom-72425ggidh[/url]
Good day! This post couldn’t be written any better! Reading through this post reminds me of my good old room mate! He always kept chatting about this. I will forward this write-up to him. Pretty sure he will have a good read. Thanks for sharing!
https://actu.fr/bretagne/plufur_22238/autour-de-plouaret-sylvain-compte-sur-vos-votes-pour-soutenir-son-projet-de-verger-bio_55094212.html