Headlines

جموں و کشمیر میں ایک اور دہشت گردانہ حملہ، تین دنوں کے اندر چوتھا انکاونٹر، فوج الرٹ پر

جموں و کشمیر میں ایک اور دہشت گردانہ حملہ، تین دنوں کے اندر چوتھا انکاونٹر، فوج الرٹ پر

جموں و کشمیر میں ایک اور دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔ تین دنوں کے اندر دہشت گردوں کے ساتھ یہ چوتھا انکاونٹر ہے۔ سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔ فوج کو الرٹ پر رہنے کیلئے کہا گیا ہے۔

جموں : جموں و کشمیر میں ایک اور دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔ تین دنوں کے اندر دہشت گردوں کے ساتھ یہ چوتھا انکاونٹر ہے۔ سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔ فوج کو الرٹ پر رہنے کیلئے کہا گیا ہے۔ کیونکہ انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ دہشت گرد آئندہ چند دنوں میں مزید حملے کر سکتے ہیں۔ کچھ مشہور عمارتوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق تازہ انکاؤنٹر ڈوڈہ ضلع میں ہوا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے صبح بتایا تھا کہ تین سے چار دہشت گردوں کا ایک گروپ ڈوڈہ کے اونچے علاقوں میں موجود تھا۔ اس علاقے میں انہیں تلاش کرنا کافی مشکل ہے۔ اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس سے پہلے دہشت گردوں نے جموں کے ڈوڈہ علاقے میں فوج کے عارضی آپریشنل بیس پر حملہ کیا تھا، جس میں فوج کے 5 جوان اور ایک خصوصی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ سیکورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا تھا ۔ یہ حملہ کٹھوعہ ضلع کے سرتھل علاقے کی سرحد سے متصل چترگلہ علاقے میں آرمی بیس پر پولیس اور راشٹریہ رائفلز کی مشترکہ پوسٹ پر ہوا تھا۔

2 thoughts on “جموں و کشمیر میں ایک اور دہشت گردانہ حملہ، تین دنوں کے اندر چوتھا انکاونٹر، فوج الرٹ پر

  1. Having read this I thought it was extremely enlightening. I appreciate you finding the time and energy to put this informative article together. I once again find myself spending a significant amount of time both reading and leaving comments. But so what, it was still worthwhile!

  2. Greetings, I believe your web site could possibly be having internet browser compatibility issues. When I take a look at your web site in Safari, it looks fine however, when opening in Internet Explorer, it has some overlapping issues. I merely wanted to give you a quick heads up! Apart from that, fantastic website!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *