Headlines

راجستھان:ادے پورکے بعداب جے پورمیں حالات کشیدہ، شاستری نگرپولیس چھاؤنی میں تبدیل

راجستھان:ادے پورکے بعداب جے پورمیں حالات کشیدہ، شاستری نگرپولیس چھاؤنی میں تبدیل

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دو ملزمین کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ڈی سی پی راشی ڈوگرا نے علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ ادھر ایڈیشنل ڈی سی پی بجرنگ سنگھ شیخاوت نے کہا ہے کہ دونوں نامزد ملزمین کو بھی جلد گرفتار کرلیاجائے گا۔

گھر واپس آتے ہی دنیش کی طبیعت بگڑ گئی۔لڑائی کے بعد دونوں فریق اپنے اپنے گھر چلے گئے۔ گھر جانے کے بعد دنیش سوامی کی طبیعت بگڑ گئی اور ان کی موت ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ دو ملزمین فرار ہو گئے۔ جس کے بعد صبح ہوتے ہی لوگ سڑکوں پر نکل آئیں ہیں۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے احتیاطی اقدام کے طور پر شاستری نگر علاقہ میں اضافی پولیس فورس تعینات کردی۔

پانچوں افراد کے درمیان زبردست لاتیں اور گھونسے مارے گئے۔پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لڑائی فریقین کے درمیان بحث کو لیکر ہوئی۔ اس کے بعد دونوں اطراف کے پانچ افراد کے درمیان زبردست لاتیں اور گھونسوں کا تبادلہ ہوا۔ دونوں گروپوں میں کوئی پرانی دشمنی نہیں ہے۔ مقتول کی بیوی کا کہنا ہے کہ دنیش کے گھر آنے کے بعد اسے سینے میں درد ہوا۔ اس پر وہ اسے مقامی اسپتال لے گئے۔ وہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دو ملزمین کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ڈی سی پی راشی ڈوگرا نے علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ ادھر ایڈیشنل ڈی سی پی بجرنگ سنگھ شیخاوت نے کہا ہے کہ دونوں نامزد ملزمین کو بھی جلد گرفتار کرلیاجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *