Headlines

راشد خان کی گیندوں پر اس بلے باز نے لگائے لگاتار پانچ چھکے… اکیلے چھین لی جیت، بنایا انوکھا ریکارڈ

راشد خان کی گیندوں پر اس بلے باز نے لگائے لگاتار پانچ چھکے… اکیلے چھین لی جیت، بنایا انوکھا ریکارڈ

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے انگلینڈ کی ہنڈریڈ لیگ میں بلے سے تہلکہ مچادیا ۔ پولارڈ لگاتار 5 چھکے لگا کر سرخیوں میں آگئے ہیں۔ انہوں نے یہ چھکے ورلڈ کلاس افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کی گیندوں پر لگائے۔

نئی دہلی : ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے انگلینڈ کی ہنڈریڈ لیگ میں بلے سے تہلکہ مچادیا ۔ پولارڈ لگاتار 5 چھکے لگا کر سرخیوں میں آگئے ہیں۔ انہوں نے یہ چھکے ورلڈ کلاس افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کی گیندوں پر لگائے۔ پولارڈ کی اس دھماکہ خیز اننگز کی بنیاد پر ساودرن بریو نے ٹرینٹ راکٹس کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر سنسنی خیز جیت درج کی۔ ایک وقت 78 رنز کے مجموعی اسکور پر ساودرن بریو کی 6 وکٹیں گر چکی تھیں۔ اس کے بعد پولارڈ کے نام کا طوفان آیا جس نے اکیلے ہی ہاری ہوئی بازی جیت لی ۔

ساؤتھمپٹن ​​کے روز باؤل میں ہنڈریڈ لیگ کے 24ویں میچ میں ساودرن بریو اور ٹرینٹ راکٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ اس میچ میں ٹرینٹ راکٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 126 رنز بنائے۔ اوپنر ٹام بینٹن نے سب سے زیادہ 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ 127 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ساودرن بریو نے ہدف 99 گیندوں پر 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ساودرن بریو کی جانب سے کیرون پولارڈ نے 23 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

راشد خان ساودرن بریو کی اننگز کی 81 ویں گیند ڈالنے آئے۔ اس گیند پر کیرون پولارڈ نے ڈیپ مڈ وکٹ کی طرف شاندار چھکا لگایا۔ پولارڈ نے 82 ویں گیند کو چھکا لگا کر لانگ آف کی طرف بھیجا۔ انہوں نے 83 ویں گیند پر چھکوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ 84 ویں گیند پر انہوں نے ڈیپ مڈ وکٹ پر چھکا لگایا جبکہ 85 ویں گیند پر بھی چھکا لگا کر انہوں نے راشد خان کو سکتے میں ڈال دیا ۔ راشد خان نے 20 گیندوں پر 40 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔

کیرون پولارڈ بنے پلیئر آف دی میچ

کیرون پولارڈ کو پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ جیت کے بعد پولارڈ کا کہنا تھا کہ یہ پچ بیٹنگ کے لیے آسان نہیں تھی۔ میں نے گیند کو باؤنڈری کے پار لے جانے کے لیے ایک اچھے باؤلر کا انتخاب کیا۔ خوش قسمتی ہے کہ میں نے راشد خان کے خلاف اچھے شاٹس مارے۔ وہ ورلڈ کلاس گیند باز ہیں۔ میں نے اپنا نیچرل گیم کھیلا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *