urdu news today live
Headlines

راہل گاندھی کی سلی چپل ہوئی بیش قیمتی، جھولا بھر کر نوٹ دینے کو تیار لوگ، موچی نے کیا یہ فیصلہ

latest urdu updates

راہل گاندھی کی سلی چپل ہوئی بیش قیمتی، جھولا بھر کر نوٹ دینے کو تیار لوگ، موچی نے کیا یہ فیصلہ

26 جولائی کے بعد موچی رامچیت اچانک مشہور ہو گئے۔ راہل گاندھی کو اپنی دکان میں دیکھ کر رامچیت کو بھی ایک بار کے لیے بھی یقین نہیں ہوا تھا، لیکن اس ایک واقعے نے ان کی زندگی بدل دی۔

سلطان پور: ان دنوں پوروانچل ایکسپریس وے کے قریب ایم ایل اے نگر چوراہے پر لوگوں کی خاص بھیڑ دیکھی جارہی ہے۔ یہاں کوئی نیا مال یا ہوٹل نہیں کھلا۔ یہ ہجوم کسی موچی کی دکان پر لگتی ہے۔ یہ صرف کسی ایسے ویسے موچی کی دکان نہیں ہے۔ یہ موچی رامچیت کی دکان ہے۔ 26 جولائی کے بعد موچی رامچیت اچانک مشہور ہو گئے۔ راہل گاندھی کو اپنی دکان میں دیکھ کر رامچیت کو بھی ایک بار کے لیے بھی یقین نہیں ہوا تھا، لیکن اس ایک واقعے نے ان کی زندگی بدل دی۔

رامچیت کی دکان پر آکر راہل گاندھی نے جوتے اور چپل کی سلائی کی تھی۔ رامچیت کو ہاتھ سے سلائی کرتے دیکھ کر راہل گاندھی نے ان کے لیے مشین بھیجی ہے۔ حالانکہ بجلی کی کمی کی وجہ سے رامچیت ابھی تک اسے استعمال کرنے کے قابل نہیں ہیں ۔ دریں اثنا اب رامچیت کو لاکھوں اور کروڑوں کے آفرز مل رہے ہیں۔ لوگ انہیں فون کر رہے ہیں اور راہل گاندھی کے ذریعہ سلے ہوئے جوتے اور چپل بیچنے کی پیشکش کر رہے ہیں۔ اس کے بدلے میں کوئی ایک لاکھ تو کوئی منہ مانگی قیمت دینے کو تیار ہے، لیکن رامچیت نے واضح کر دیا ہے کہ وہ ان جوتوں اور چپلوں کے ساتھ کیا کریں گے۔

رامچیت نے بتایا کہ لوگ انہیں راہل گاندھی کے ذریعہ سلے ہوئے چپل اور جوتوں کی منہ مانگی قیمت دینے کو تیار ہیں، لیکن وہ انہیں فروخت نہیں کریں گے۔ رامچیت نے کہا کہ یہ ان کے لیے قیمتی ہیں۔ ہزار یا لاکھ کا کیا ہوگا کوئی ایک کروڑ بھی دے دے تو نہیں بیچیں گے۔ رامچیت نے بتایا کہ وہ انہیں فریم کر کے دکان میں لگوا دیں گے ۔ جب تک وہ زندہ ہیں اسے اپنی آنکھوں کے سامنے رکھیں گے ۔

رامچیت نے بتایا کہ دکان سے جانے کے بعد راہل گاندھی نے ان کے لیے سلائی مشین بھیجی تھی۔ ساتھ ہی تیسرے دن فون کرکے خیریت دریافت کی تھی۔ جوتوں اور چپلوں کے بارے میں رامچیت نے کہا کہ جس جوتے کی سلائی راہل جی نے کی، وہ اسی کی تھی، لیکن چپل کسی گراہک کی تھی … لیکن اب وہ اسے کسی کو نہیں دے گا ۔ اس نے بتایا کہ ایک کال آیا تھا ۔ سامنے والے نے کہا کہ وہ اسے جھولا بھر کر نوٹ دے گا، بدلے میں اسے جوتا اور وہ چپل چاہئے ، لیکن رامچیت نے اسے منع کردیا ۔

4 thoughts on “راہل گاندھی کی سلی چپل ہوئی بیش قیمتی، جھولا بھر کر نوٹ دینے کو تیار لوگ، موچی نے کیا یہ فیصلہ

  1. I just could not depart your web site prior to suggesting that I really loved the usual info an individual supply in your visitors Is gonna be back regularly to check up on new posts

  2. I loved as much as you will receive carried out right here The sketch is tasteful your authored subject matter stylish nonetheless you command get got an edginess over that you wish be delivering the following unwell unquestionably come further formerly again as exactly the same nearly very often inside case you shield this hike

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *