ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرہولڈرز کیلئے خوشخبری، ملیں گے ایک پر ایک بونس شیئر، بورڈ نے دی منظوری
ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرہولڈرز کیلئے خوشخبری، ملیں گے ایک پر ایک بونس شیئر، بورڈ نے دی منظوری
RIL بورڈ نے شیئر ہولڈرز کو 1:1 بونس جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ گزشتہ ہفتے AGM میں، گروپ نے بونس شیئرز جاری کرنے کی تجویز پر غور کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ممبئی: ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ کے شیئر ہولڈرز کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ RIL بورڈ نے شیئر ہولڈرز کو 1:1 بونس جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ گزشتہ ہفتے AGM میں، گروپ نے بونس شیئرز جاری کرنے کی تجویز پر غور کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسٹاک ایکسچینج کو دی ایک اطلاع میں RIL نے کہا کہ ریلائنس انڈسٹریز بورڈ نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے 1:1 کے تناسب میں بونس شیئر جاری کرنے کی سفارش کی ہے۔
کمپنی نے فائلنگ میں کہا کہ بورڈ نے کمپنی کے مجاز شیئر کیپٹل کو 15,000 کروڑ روپے سے بڑھا کر 50,000 کروڑ روپے کرنے کی تجویز کو بھی منظوری دے دی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ 5ویں بار ہے جب RIL نے اپنے شیئر ہولڈرز کو بونس شیئر دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے ریلائنس انڈسٹریز نے 2017، 2009 اور 1997 میں بھی 1:1 کے تناسب سے شیئر ہولڈرز کو بونس شیئرز جاری کیے تھے، جب کہ 1983 میں اس نے 3:5 کے تناسب سے بونس شیئرز دئے تھے۔
بونس شیئرز کیا ہیں؟
بونس شیئر، ایک کمپنی کی طرف سے اپنے شیئر ہولڈرز کو دیے جانے والے وہ اضافی شیئر ہوتے ہیں۔ یہ شیئر کمپنی کے ریزرو سے دیئے گئے ہیں۔ جب بھی کوئی کمپنی بونس شیئرز جاری کرتی ہے تو اس کے شیئر کی موجودہ تعداد بڑھ جاتی ہے۔ بونس شیئرز کے اعلان سے شیئر ہولڈرز کو براہ راست فائدہ ہوگا۔ بونس ایشو عام طور پر کمپنیاں شیئر ہولڈرز کو انعام دینے اور شیئرز کی لیکویڈیٹی بڑھانے کے مقصد سے کرتی ہیں۔
Как приобрести диплом техникума с минимальными рисками
ledger app