Headlines

ریلائنس کے شیئر کو لے کر آئی بڑی خبر، کمپنی نے کہا: 1 شیئر پر 1 بونس شیئر جاری کرنے کی تجویز پر 5 ستمبر کو ہوگا غور

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کا بورڈ 5 ستمبر کو ہونے والی میٹنگ میں 1:1 بونس شیئر ایشو کی تجویز پر غور کرے گا۔ اگر یہ منظور ہو جاتا ہے، تو ریلائنس کے شیئر ہولڈرز کو ہر ایک شیئر کے لیے ایک اضافی بونس شیئر ملے گا۔

نئی دہلی : ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کا بورڈ 5 ستمبر کو ہونے والی میٹنگ میں  ایک شیئر پر ایک بونس شیئر ایشو کی تجویز پر غور کرے گا۔ اگر یہ منظور ہو جاتا ہے، تو ریلائنس کے شیئر ہولڈرز کو ہر ایک شیئر کے لیے ایک اضافی بونس شیئر ملے گا۔ جمعرات کو جب یہ خبر لکھی گئی، اس وقت ریلائنس کا شیئر 3070 روپے پر ٹریڈ ہورہا تھا۔ آج اس میں 2.40 فیصد تک کی چھلانگ دکھائی دے رہی ہے۔

یہ قدم کمپنی کے شیئر ہولڈرز کے لیے ایک اہم اعلان ہو سکتا ہے اور اس کا براہ راست فائدہ شیئر ہولڈرز کو ہو گا۔ بونس کا اجرا عام طور پر کمپنیوں کے ذریعہ شیئر ہولڈرز کو انعام دینے اور شیئر کی لیکویڈیٹی بڑھانے کے مقصد سے کیا جاتا ہے ۔ ریلائنس نے اسٹاک ایکسچینج کو اپنے اہم منصوبے کی جانکاری دیدی ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی ہے۔

بونس شیئرز کیا ہیں؟

بونس شیئر ایک کمپنی کی طرف سے اپنے موجودہ شیئر ہولڈرز کو دیا جانے والا اضافی شیئر ہوتا ہے ۔ یہ شیئرز کمپنی کے منافع کے طور پر نہیں دیے جاتے ہیں بلکہ کمپنی کے ریزرو سے دیے جاتے ہیں۔ جب کوئی کمپنی بونس شیئرز جاری کرتی ہے، تو اس کے موجودہ شیئرز کی تعداد بڑھ جاتی ہے، لیکن کمپنی کے کل اثاثوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی ہے۔

بونس شیئرز کیوں جاری کیے جاتے ہیں؟

شیئرز کی قیمت کم کرنے کیلئے: جب کسی کمپنی کے شیئرز کی قیمت بہت زیادہ ہو جاتی ہے تو چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے اسے خریدنا مشکل ہو جاتا ہے۔ بونس شیئرز جاری کرکے کمپنی شیئرز کی قیمت کو کم کر سکتی ہے، جس سے اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔

شیئر ہولڈرز کو خوش کرنے کے لیے: بونس شیئرز جاری کر کے کمپنی اپنے شیئر ہولڈرز کو خوش کر سکتی ہے اور ان کا اعتماد بڑھا سکتی ہے۔

2 thoughts on “ریلائنس کے شیئر کو لے کر آئی بڑی خبر، کمپنی نے کہا: 1 شیئر پر 1 بونس شیئر جاری کرنے کی تجویز پر 5 ستمبر کو ہوگا غور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *