سری نگر دورہ، سیاسی لیڈروں سے ملاقات…الیکشن کمیشن نے دیا جموں و کشمیر یں جلد الیکشن کا اشارہ
سری نگر دورہ، سیاسی لیڈروں سے ملاقات…الیکشن کمیشن نے دیا جموں و کشمیر یں جلد الیکشن کا اشارہ
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کی قیادت میں الیکشن کمیشن کی ایک ٹیم 8 سے 10 اگست تک جموں و کشمیر کا دورہ کرے گی۔ ان تین دنوں کے دوران الیکشن کمیشن کی ٹیم وادی میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لے گی۔
ئی دہلی : تقریباً پانچ سال کے انتظار کے بعد جموں و کشمیر میں انتخابات کی ہلچل نظر آرہی ہے۔ خبر ہے کہ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کی قیادت میں الیکشن کمیشن کی ایک ٹیم 8 سے 10 اگست تک جموں و کشمیر کا دورہ کرے گی۔ ان تین دنوں کے دوران الیکشن کمیشن کی ٹیم وادی میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لے گی۔ الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور ایس ایس سندھو بھی جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن کو 30 ستمبر سے پہلے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے ہیں۔ ایسے میں الیکشن کمیشن کا جموں و کشمیر کا دورہ انتخابات کے حوالے سے کافی اہم ہے۔
سب سے پہلے الیکشن کمیشن کی ٹیم سری نگر جائے گی اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گی۔ اس میٹنگ میں سیاسی جماعتوں کے نمائندے الیکشن کمیشن کو اپنی تجاویز دیں گے اور ان کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن جموں و کشمیر میں انتخابی پروگرام کو حتمی شکل دے گا۔
پہلی جائزہ میٹنگ سری نگر میں چیف الیکٹورل آفیسر اور ایس پی این او اور سینٹرل فورس کوآرڈینیٹر کے ساتھ کی جائے گی ۔ الیکشن کمیشن سبھی اضلاع کے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور ایس پی کے علاوہ چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کے ساتھ تیاریوں کا جائزہ بھی لے گا۔
10 اگست کو الیکشن کمیشن انفورسمنٹ ایجنسیوں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کے لیے جموں کا دورہ کرے گا۔ 10 اگست کو الیکشن کمیشن جموں میں ایک پریس کانفرنس بھی کرے گا۔ غور طلب ہے کہ جموں خطہ میں دہشت گردی کے واقعات میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لیے چیلنجز ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں۔