urdu news today live
Headlines

سنسنی خیز! جنگل میں خیمہ میں رہتا تھا جوڑا، پھر پولیس نے مارا چھاپہ تو سامنے آیا ایسا سچ کہ….

سنسنی خیز! جنگل میں خیمہ میں رہتا تھا جوڑا، پھر پولیس نے مارا چھاپہ تو سامنے آیا ایسا سچ کہ….

ان غیر ملکی سیاحوں کے بغیر ویزے کے پکڑے جانے کے بعد ہر شخص کے کان کھڑے ہو گئے ہیں۔ ہر ایک کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ ایک غیر ملکی بغیر ویزے کے اتنے سالوں تک یوں سر عام خیمہ لگا کر کیسے رہ سکتا ہے۔

کانگڑا : گلوبل سٹی میکلوڈ گنج میں مقامی پولیس نے بغیر ویزا کے دو غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں کی شناخت یولیا زولانووا اور ڈینس لارین کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں جب روسی نژاد بتائے جارہے ہیں ۔ یہ دونوں پچھلے کئی سالوں سے گلوبل سٹی میکلیوڈ گنج کے جنگلات میں خیموں میں رہ رہے تھے۔ خاتون کے ویزے کی میعاد سال 2015 میں ہی ختم ہو گئی تھی جبکہ مرد کے ویزے کی میعاد اس سال چند ماہ قبل ہی ختم ہوئی تھی۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ان غیر ملکی سیاحوں کے بغیر ویزے کے پکڑے جانے کے بعد ہر شخص کے کان کھڑے ہو گئے ہیں۔ ہر ایک کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ ایک غیر ملکی بغیر ویزے کے اتنے سالوں تک یوں سر عام خیمہ لگا کر کیسے رہ سکتا ہے۔ آج تک کسی کو اس کا علم کیوں نہیں ہوا؟ دھرم شالہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ترون شرما کے مطابق یہ اپنے آپ میں چونکا دینے والی بات ہے کہ غیر ملکی سیاح برسوں سے بغیر ویزے کے یہاں رہ رہے  ہیں۔ ہمارے سیکورٹی اداروں سمیت مقامی انتظامیہ کو کوئی بھنک تک نہیں لگی، آخر کیسے؟ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور اس کی تہہ تک تحقیقات ہونی چاہئے۔

وہیں میونسپل کارپوریشن دھرم شالہ کی میئر نینو شرما نے اس معاملے کے لیے ایس پی آفس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ یہاں آنے والے سبھی غیر ملکی سیاحوں کا بائیو ڈیٹا پولیس کے پاس رہتا ہے۔ جب ان کے ویزے کی مدت ختم ہوگئی تھی ، تو اب تک ان کی تلاشی کیوں نہیں ہوئی ۔ انہوں نے یہاں آنے والے سبھی غیر ملکی سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ آتے ہی اپنا رجسٹریشن کروائیں ورنہ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وہیں غیر ملکی سیاحوں کی گرفتاری کے بعد ایس پی کانگڑا شالنی اگنی ہوتری نے اس حوالے سے معلومات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کے خلاف غیر ملکیوں پر لاگو انڈین جوڈیشل کوڈ کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

ویزا ختم ہونے کے باوجود میکلوڈ گنج میں رہ رہے دو غیر ملکیوں کے خلاف معاملہ درج کرکے انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ میکلوڈ گنج پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس سے موصول ہوئی معلومات کے مطابق روسی نژاد خاتون یولیا زولانووا اور ڈینس لارین نامی شخص گزشتہ دو ماہ سے جنگل کے قریب ہری باوری میں رہ رہے تھے۔ ان دونوں کے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہو چکی ہے۔

10 thoughts on “سنسنی خیز! جنگل میں خیمہ میں رہتا تھا جوڑا، پھر پولیس نے مارا چھاپہ تو سامنے آیا ایسا سچ کہ….

  1. what still holds meaning outside of the context of the pandemic is that people are resilient.A common approach in therapy is leveraging how a client coped with a difficult situation or decision in the past and use it as a foundation for addressing a current problem.えろ 人形

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *