فی الحال کچھ وقت کیلئے ہندوستان میں ہی ہیں شیخ حسینہ….پارلیمنٹ میں وزیر خارجہ جے شنکر کا بیان
فی الحال کچھ وقت کیلئے ہندوستان میں ہی ہیں شیخ حسینہ….پارلیمنٹ میں وزیر خارجہ جے شنکر کا بیان
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کو راجیہ سبھا میں بنگلہ دیش کی تازہ صورتحال پر اپنا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے آنا فانا ہم سے ہندوستان آنے کی درخواست کی اور حکومت ہند نے ان کی ہندوستان میں محفوظ آمد کے انتظامات کئے۔
نئی دہلی : وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کو راجیہ سبھا میں بنگلہ دیش کی تازہ صورتحال پر اپنا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے آنا فانا ہم سے ہندوستان آنے کی درخواست کی اور حکومت ہند نے ان کی ہندوستان میں محفوظ آمد کے انتظامات کئے۔ ہندوستانی حکومت بنگلہ دیش میں اپنے شہریوں سے رابطے میں ہے۔ اس وقت وہاں تقریباً 90 ہزار ہندوستانی موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈھاکہ کے ہندوستانی ہائی کمشنر اور چٹاگانگ کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر ہمیں مسلسل رپورٹس بھیج رہے ہیں۔ ہم بنگلہ دیش میں اقلیتی برادری کے تحفظ کے بارے میں فکر مند ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران وہاں بہت کچھ بدل گیا ہے۔ یہ بہت حساس مسئلہ ہے۔ ہم اس معاملے پر ایوان سے تعاون چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش ہمارے کافی قریب ہے۔ جنوری سے وہاں کشیدگی ہے۔ بنگلہ دیش میں جون جولائی میں تشدد ہوا تھا۔ ہم وہاں کی سیاسی جماعتوں سے رابطے میں تھے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بنگلہ دیش میں حالات بدلے اور حالات اس طرح بدلے کہ شیخ حسینہ کو استعفیٰ دینا پڑا۔ 4 اگست کو حالات سب سے زیادہ خراب ہوئے
جے شنکر نے کہا کہ وہاں اقلیتوں پر حملے سب سے زیادہ تشویشناک ہیں۔ شیخ حسینہ اس وقت ہندوستان میں ہیں۔ ہم ہندوستانی برادری کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ بہت سے طلبہ واپس آچکے ہیں۔ ہمارا ہائی کمیشن فعال ہے۔ ہمیں امید ہے کہ وہاں کی حکومت ہمارے شہریوں کو تحفظ فراہم کرے گی۔
نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔