Headlines

لڑکیاں 500، جوڑے 800، لڑکے 1000… نوئیڈا میں فلیٹ سے آرہی تھی عجیب آوازیں، نظارہ دیکھ کر پولیس رہ گئی حیرن

لڑکیاں 500، جوڑے 800، لڑکے 1000… نوئیڈا میں فلیٹ سے آرہی تھی عجیب آوازیں، نظارہ دیکھ کر پولیس رہ گئی حیرن

وش علاقے میں واقع سپرنووا سوسائٹی کے ایک فلیٹ پر پولیس والوں نے دستک دی تو اندر کا نظارہ  دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔ پولیس نے یہاں سے 20 سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کیا ہے۔

نوئیڈا : جمعہ کی رات نوئیڈا کے سیکٹر 94 میں پولیس کی سرگرمیاں اچانک بڑھ گئیں۔ یہاں کے پوش علاقے میں واقع سپرنووا سوسائٹی کے ایک فلیٹ پر پولیس والوں نے دستک دی تو اندر کا نظارہ  دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔ پولیس نے یہاں سے 20 سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کیا ہے۔

دراصل، سپرنووا سوسائٹی کے لوگوں نے پولیس کو فون کیا اور عجیب و غریب آوازیں آنے کی شکایت کی۔ لوگوں کی شکایت پر پولیس نے فوراً وہاں پہنچ کر دروازہ کھولا اور اندر پپہنچی تو  حیران رہ گئی۔ فلیٹ میں طلبہ اور طالبات اندھا دھند شراب پی رہے تھے۔ وہاں چاروں طرف شراب کی بوتلیں بکھری ہوئی تھیں۔ ان میں سے بہت سے لوگوں کی عمر 21 سال سے کم تھی، جو کہ یوپی میں شراب پینے کی کم از کم قابل قبول عمر ہے۔

وچھ گچھ کرنے پر پتہ چلا کہ کالج کے طلبہ نے جمعہ کی رات یہاں ایک ریو پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔ اس دوران وہاں بہت اونچی آواز میں گانے بجائے جا رہے ہیں۔ اس شور سے پریشان پڑوسیوں نے پولیس کو بلایا اور شکایت کی۔ لوگوں کی شکایت پر پولیس نے فوراً وہاں پہنچ کر دروازہ کھولا اور اندر داخل ہوئی تو حیران رہ گئی۔ سپرنووا سوسائٹی میں رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے طلبہ و طالبات کو روکا تو انہوں نے بدتمیزی شروع کردی۔ الزام ہے کہ انہوں نے بالکنی سے شراب کی بوتلیں بھی نیچے پھینک دیں۔

پولیس کے مطابق اس پارٹی کے دعوت نامے وہاٹس ایپ کے ذریعے بھیجے گئے تھے۔ میسیج میں لکھا گیا تھا کہ ‘ایک شاندار ہاؤس پارٹی ہونے والی ہے۔ شام 6 بجے ہمارے گھر آجاو اور ایسی یادیں بناتے ہیں جو زندگی بھر یاد رہیں ۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ لڑکیوں کیلئے انٹری فیس 500، جوڑوں کیلئے 800 روپے اور لڑکوں کیلئے 1000 روپے ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں مقدمہ درج کرکے ضروری کارروائی کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *