Headlines

مناسک حج کا آج سے آغاز،15لاکھ عازمین حج کی خیموں کے شہر منیٰ کی طرف پیش قدمی

مناسک حج کا آج سے آغاز،15لاکھ عازمین حج کی خیموں کے شہر منیٰ کی طرف پیش قدمی

ریضہ حج بیت اللہ کے سالانہ مناسک آج یعنی جمعہ سے آغاز ہوگا۔ جب اللہ کے مہمان اپنے خالق و مالک حقیقی کے حکم پر تعمیل کرتے ہوئے لبیک اللھم لبیک ، لبیک لاشریک لک لبیک کی گونج میں احرام پوش عازمین کا یہ سفید سمندر خیموں کے شہر منیٰ کی سمت پیش قدمی کرے گا۔ سال میں ایک مرتبہ آباد ہونے والا خیموں کا شہر اللہ کے مہمانوں کے استقبال کے لئے پوری طرح تیار ہوچکا ہے

اقطاع عالم کے زائداز 15 لاکھ عازمین حج دین اسلام کی مقدس ترین سرزمین مکہ معظمہ میں جمع ہوگئے ہیں جہاں سے فریضہ حج بیت اللہ کے سالانہ مناسک آج یعنی جمعہ سے آغاز ہوگا۔ جب اللہ کے مہمان اپنے خالق و مالک حقیقی کے حکم پر تعمیل کرتے ہوئے لبیک اللھم لبیک ، لبیک لاشریک لک لبیک کی گونج میں احرام پوش عازمین کا یہ سفید سمندر خیموں کے شہر منیٰ کی سمت پیش قدمی کرے گا۔ سال میں ایک مرتبہ آباد ہونے والا خیموں کا شہر اللہ کے مہمانوں کے استقبال کے لئے پوری طرح تیار ہوچکا ہے جہاں ان کا پانچ روزہ قیام رہے گا جس کا آغاز جمعہ کو ترویہ سے ہوگا۔ اس دوران رمی جمار کے طور پر وہ شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔ قربانی کے جانور ذبح کریں گے۔

بعدازاں خانہ کعبہ کے طواف کے لئے حرم مکہ روانہ ہوں گے جہاں یہ پانچ روزہ مناسک کا اتوارکو عیدالاضحیٰ پر اختتام عمل میں آئے گا۔ اللہ کے مہمانوں کا قافلہ سنیچر کی صبح مکہ معظمہ سے تقریباً 9 کیلو میٹر دور واقع میدان عرفات روانہ ہوگا جہاں مناسک حج کی تکمیل کے ایک حصہ کے طور پر صبح تا غروب قیام کریں گے۔ وقوفِ عرفات کے بعد خوش نصیب حجاج کرام مزدلفہ پہونچ کر بیک وقت مغرب اور عشاء کی نماز ادا کریں گے۔ جمعرات کی شب معبودِ حقیقی اللہ رب العزت کی عبادت، ذکر اور دعاؤں میں مشغول رہیں گے اور اتوارکی صبح عیدالاضحیٰ ہوگی اور حجاج کرام رمی جمار اور قربانی دینے کے بعد خانہ کعبہ کا طواف کریں گے۔ دین اسلام کے پانچویں رکن فریضہ حج بیت اللہ کو دنیا کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع سمجھا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *