Headlines

ونیش پھوگاٹ پر سرکار نے خرچ کئے کتنے روپے؟ وزیر کھیل نے لوک سبھا میں بتائی پوری تفصیل

ونیش پھوگاٹ پر سرکار نے خرچ کئے کتنے روپے؟ وزیر کھیل نے لوک سبھا میں بتائی پوری تفصیل

وزیر کھیل منسکھ منڈاویہ نے لوک سبھا میں کہا کہ ونیش پھوگاٹ کو اولمپکس کی تیاری کے لیے کافی مدد دی گئی۔ ان کے لیے خصوصی پرسنل ٹرینر مقرر کیے گئے ۔

نئی دہلی : ہندوستانی ریسلر ونیش پھوگاٹ کو اولمپکس کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا۔ اس حوالے سے کافی لوگ حکومت سے ناراض نظر آئے ۔ کئی لوگوں نے کہا کہ حکومت نے ونیش کی حمایت نہیں کی، اس کی مدد نہیں کی، جس کی وجہ سے ایسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ لیکن وزیر کھیل کے ذریعہ لوک سبھا میں دیئے گئے جواب سے یہ واضح ہوگیا کہ حکومت نے ونیش کو پوری مدد فراہم کی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ اولمپکس کی تیاری کے لیے ونیش پھوگاٹ کو کیا فراہم کیا گیا ۔ کتنی رقم دی گئی؟

وزیر کھیل منسکھ منڈاویہ نے لوک سبھا میں کہا کہ ونیش پھوگاٹ کو اولمپکس کی تیاری کے لیے کافی مدد دی گئی۔ ان کے لیے خصوصی پرسنل ٹرینر مقرر کیے گئے ۔ ہنگری کے ماہر کوچ وولر اکوس اور فزیو اشونی پاٹل کو ان کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔ کئی اسپائرنگ پارٹنرس ، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ ایکسپرٹ کو پیسے دئے گئے ۔ ان سبھی کو ادائیگی حکومت کی جانب سے کی گئی ۔ وزیر کھیل نے کہا کہ حکومت نے ونیش کی اولمپکس کی تیاری پر 70,45,775 روپے خرچ کیے ۔ اس موقع پر انہوں نے اخراجات کی مکمل تفصیلات بھی بتائیں

منڈاویہ نے بتایا کہ ونیش پھوگاٹ کو اسپین میں گراں پری میں حصہ لینے کے لیے مالی امداد دی گئی ۔ اس کے علاوہ 3 جولائی سے 13 جولائی تک میڈرڈ میں بین الاقوامی تربیتی کیمپ میں شرکت کے لیے اضافی مدد فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ فرانس کے بولون سو۔ میر میں پری اولمپک ٹریننگ کے لیے اضافی مدد دی گئی۔ انٹرنیشنل ریسلنگ ایسوسی ایشن کی دوسری سیریز کا انعقاد 6 جون سے 9 جون تک ہنگری کے شہر بوڈاپیسٹ میں کیا گیا۔10 جون سے 21 جون تک ہنگری کے ٹاٹا اولمپک سینٹر میں خصوصی اسٹاف کے لیے مالی امداد فراہم کی گئی۔

وزیر کھیل نے کہا کہ اسٹرینتھ اور کنڈیشننگ کوچز کی خدمات حاصل کرنے کیلئے مدد دی گئی۔ انہیں 13 جولائی سے 16 جولائی تک ہنگری میں چوتھی رینکنگ سیریز کے دوران بھی مدد فراہم کی گئی۔ انہیں بلغاریہ کے بیلمیکن میں ٹریننگ کے لیے مالی امداد بھی دی گئی۔ مجموعی طور پر ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم کے تحت انہیں 53 لاکھ 35 ہزار 746 روپے اور اے سی ٹی سی 17 لاکھ 10 ہزار 29 روپے کی مالی امداد دی گئی۔

45 thoughts on “ونیش پھوگاٹ پر سرکار نے خرچ کئے کتنے روپے؟ وزیر کھیل نے لوک سبھا میں بتائی پوری تفصیل

  1. капельница при алкогольной интоксикации на дому цена [url=https://snyatie-zapoya-na-domu11.ru/]капельница при алкогольной интоксикации на дому цена[/url] .

  2. капельница при алкогольной интоксикации на дому цена [url=www.snyatie-zapoya-na-domu13.ru/]капельница при алкогольной интоксикации на дому цена[/url] .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *