urdu news today live
Headlines

’پاکستان چھوڑ کر فورا بھاگ جاو، رکے تو قتل عام ہوگا‘، چین کے شہریوں کو کس نے دی یہ دھمکی؟

’پاکستان چھوڑ کر فورا بھاگ جاو، رکے تو قتل عام ہوگا‘، چین کے شہریوں کو کس نے دی یہ دھمکی؟

بلوچ لبریشن آرمی نے چینی شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کا فرمان جاری کیا ہے ۔ بلوچ لبریشن آرمی نے دھمکی دی ہے کہ اگر کوئی چینی شہری ان کے علاقے میں پایا گیا تو قتل عام کیا جائے گا۔

پاکستان کے لیے ایک نیا سردرد پیدا ہوگیا ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی نے چینی شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کا فرمان جاری کیا ہے ۔ بلوچ لبریشن آرمی نے دھمکی دی ہے کہ اگر کوئی چینی شہری ان کے علاقے میں پایا گیا تو قتل عام کیا جائے گا۔ بلوچ لبریشن آرمی نے چینی شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایک الگ خصوصی یونٹ بھی بنائی ہے۔ خیال رہے کہ ایک روز قبل ہی بلوچ لبریشن آرمی کے فدائین دستے نے پاکستان میں بڑی تباہی مچائی تھی۔ 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ ان میں پاک فوج اور پولیس کے 14 جوان شامل تھے۔

قابل ذکر ہے کہ چین پاکستان سے ہوکر CPEC کوریڈور بنا رہا ہے۔ یہ چین کا ایک اہم پروجیکٹ ہے۔ اس پر کروڑوں ڈالر پانی کی طرح خرچ ہو چکے ہیں۔ امید ہے کہ ان کا پروجیکٹ جلد مکمل ہو جائے گا۔ لیکن بلوچستان میں بلوچ باغیوں نے جس طرح پاکستانی فوج کے خلاف محاذ کھولا ہے اس سے چین کا منصوبہ پورا ہونا مشکل نظر آرہا  ہے۔ اس پروجیکٹ میں چینی انجینئرز اور افسران کی بڑی تعداد کام کر رہی ہے۔

23 جون کو پاکستانی فوج نے بلوچ باغیوں سے نمٹنے کے لیے ‘عزم استحکام’ آپریشن شروع کیا تھا، لیکن اس سے خوفزدہ ہونے کی بجائے بلوچ باغی مزید مشتعل ہوگئے۔ آپریشن کے آغاز کے بعد بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے)، بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے پاکستانی فوج پر حملے تیز کردیئے

بلوچ لبریشن آرمی نے پچھلے دو دنوں میں جو دہشت پھیلائی ہے، اس نے پاکستانی فوج کو چونکا دیا ہے۔ بی ایل اے نے دعویٰ کیا کہ اس نے بلوچستان کے علاقے تربت میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر خودکش حملہ کیا اور 130 فوجیوں کو جاں بحق کردیا ۔ تاہم پاکستانی فوج نے اس پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ لیکن اب اس حملے کے بعد بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے جاری ہونے والا بیان پاکستان اور چین دونوں کے لیے بری خبر ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی نے چین کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے گوادر اور بلوچستان نہیں چھوڑا تو ان کی خیر نہیں ہوگی۔ بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر کی جانب سے جاری بیان میں چینی صدر شی جن پنگ اور پاکستان کو واضح طور پر دھمکی دی گئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس نے چینی شہریوں پر حملے کے لیے ایک نئی بریگیڈ تشکیل دی ہے۔ مجید بریگیڈ  نامی اس یونٹ کے جنگجو CPEC منصوبے پر کام کرنے والے چینی شہریوں کو نشانہ بنائیں گے۔

13 thoughts on “’پاکستان چھوڑ کر فورا بھاگ جاو، رکے تو قتل عام ہوگا‘، چین کے شہریوں کو کس نے دی یہ دھمکی؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *