Headlines

پیرس اولمپکس سےپہلےریلائنس فاؤنڈیشن کابڑا قدم، بنایا ملک کاپہلا ’انڈیاہاوس‘

پیرس اولمپکس سےپہلےریلائنس فاؤنڈیشن کابڑا قدم، بنایا ملک کاپہلا ’انڈیاہاوس‘

انڈیا ہاؤس کے دروازے دنیا بھر کے کھلاڑیوں، معززین اور کھیل سے محبت کرنے والوں کے لیے کھلے رہیں گے۔ یہاں دنیا کو ہندوستان کے ہنر، صلاحیت اور عزائم کی جھلک ملے گی۔

دہلی کےوزیر اعلیٰ اروندکیجریوال کی مشکلات میں اضافہ،سی بی آئی نےتہاڑجیل میں کی پوچھ تاچھ

نئی دہلی: ریلائنس فاؤنڈیشن نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (IOA) کے ساتھ شراکت میں پیرس اولمپک گیمز میں ملک کا پہلا کنٹری ہاؤس یعنی انڈیا ہاؤس بنایا ہے۔ انڈیا ہاؤس پیرس کے مشہور پارک ڈی لا وِلیٹ میں بنایا گیا ہے۔ انڈیا ہاؤس کے علاوہ اس پارک میں نیدرلینڈ، کینیڈا، برازیل اور میزبان فرانس سمیت 14 ممالک کے کنٹری ہاؤسز ہوں گے۔ انڈیا ہاؤس کے دروازے دنیا بھر کے کھلاڑیوں، معززین اور کھیل سے محبت کرنے والوں کے لیے کھلے رہیں گے۔ یہاں دنیا کو ہندوستان کے ہنر، صلاحیت اور عزائم کی جھلک ملے گی۔ ثقافت سے لے کر آرٹ اور کھیلوں تک یوگا، دستکاری، موسیقی اور روایتی ہندوستانی کھانوں تک، انڈیا ہاؤس ثقافتی پیشکشوں کی ایک رینج پیش کرے گا۔

آئی او سی کی رکن اور ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن، محترمہ نیتا ایم امبانی نے انڈیا ہاؤس کے بارے میں کہا’’ میں پیرس اولمپک گیمز میں پہلی بار انڈیا ہاؤس کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوش اور پرجوش ہوں۔ ہمارے ایتھلیٹس کی میزبانی کر سکتے ہیں، ان کی جیت کا جشن منا سکتے ہیں، ان کی کہانیاں بانٹ سکتے ہیں اور دنیا کے سامنے ہندوستانیت کے رنگ لا سکتے ہیں‘‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *