چین کے سامنے ہی ہندوستان نے اس کے ’سدا بہار‘ دوست کی لگا دی کلاس، دہشت گردی پر جم کر لتاڑا، ڈریگن کو بھی نہیں بخشا
شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی اہمیت کو سراہتے ہوئے ہندوستان نے پاکستان اور چین کے کردار کی طرف توجہ مبذول کرائی اور کہا کہ دونوں ملک اسے کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ : شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی اہمیت کو سراہتے ہوئے ہندوستان نے پاکستان اور چین کے کردار کی طرف توجہ مبذول کرائی اور کہا کہ دونوں ملک اسے کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہندوستان کے اقوام متحدہ مشن کے انچارج آر رویندر نے جمعہ کو سلامتی کونسل سے خطاب میں کسی ملک کا نام لئے بغیر علاقائی سالمیت کا احترام کرنے اور دہشت گردی کو پاکستان سے جوڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، اس طرح کے نقطہ نظر سے ایس سی او سمیت کثیرالجہتی فورمز میں تعاون متاثر ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے کنیکٹیویٹی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کی وکالت کی ہے۔ رویندر پاکستان مقبوضہ کشمیر میں چینی منصوبوں کا حوالہ دے رہے تھے۔
وہ روس کی جانب سے بلائے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ رویندرا نے کہا کہ ہندوستان SCO کے اندر اعتماد کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ شراکت داروں کے ساتھ برابری، احترام اور باہمی افہام و تفہیم کی بنیاد پر تعلقات کو مضبوط بنانے کو اولین ترجیح دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہSCO میں ہندوستان کی ترجیحات وزیر اعظم (نریندر مودی) کے ’سیکیور‘ ایس سی او کے وژن کے بارے میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ‘سیکیور’ کا مطلب سیکورٹی، اقتصادی تعاون، کنیکٹیویٹی، اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام اور ماحولیاتی تحفظ ہے۔
Профессиональный сервисный центр по ремонту Apple iPhone в Москве.
Мы предлагаем: ремонт айфонов в москве недорого
Наши мастера оперативно устранят неисправности вашего устройства в сервисе или с выездом на дом!