چین ۔ پاکستان کی نکل جائے گی ہیکڑی….کواڈ ممالک نے دیا ایسا پیغام، کرنی ہی پڑے گی کارروائی
چین ۔ پاکستان کی نکل جائے گی ہیکڑی….کواڈ ممالک نے دیا ایسا پیغام، کرنی ہی پڑے گی کارروائی
ٹوکیو : پاکستان خواہ کتنا ہی کنگال کیوں نہ ہو جائے، وہ ہندوستان کے خلاف سازشیں کرنے سے باز نہیں آتا ہے۔ خواہ وہ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کو بھیجنا ہو یا وارداتوں کو انجام دینا ہو۔ جموں و کشمیر میں گزشتہ چند دنوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ اس کا گواہ ہے۔ لیکن اب کواڈ ممالک نے پاکستان کو خبردار کیا ہے۔ امریکہ، جاپان، آسٹریلیا اور ہندوستان نے ایک مشترکہ بیان میں خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو جیش محمد اور لشکر طیبہ جیسے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنی ہوگی۔ کواڈ ممالک نے چین کو خبردار بھی کیا کہ ایسا کوئی یکطرفہ اقدام نہیں ہونا چاہئے، جس سے خطے کا امن خراب ہو۔
کواڈ گروپ کے وزرائے خارجہ کی جاپان میں میٹنگ ہوئی ۔ اس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ لشکر طیبہ، جیش محمد اور ان کی پراکسی تنظیموں سمیت ان تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے، جو اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل ہیں۔ پاکستان کا بالواسطہ حوالہ دیتے ہوئے تمام ممالک نے کہا کہ سرحد پار سے دہشت گردوں کو بھیجنا بند ہونا چاہئے ۔ اس کو روکنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کئے جائیں۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم 26 نومبر 2008 کو ممبئی میں ہوئے حملوں اور پٹھان کوٹ حملوں سمیت دیگر دہشت گردانہ حملوں کی دوبارہ مذمت کرتے ہیں۔ ان حملوں کو انجام دینے والوں کو بلا تاخیر انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے۔ کواڈ ممالک نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کو جدید یو اے وی، ڈرون اور دیگر ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہو رہی ہے۔ وہ آسانی سے سرنگیں کھود رہے ہیں۔
چین کو بھی بھیجا پیغام
کواڈ ممالک نے نام لیے بغیر چین کو بھی سخت پیغام بھیجا ۔ واضح طور پر کہا گیا کہ وہ مشرقی اور جنوبی بحیرہ چین میں کسی بھی یکطرفہ زبردستی کارروائی کی مخالفت کرتے ہیں۔ اگر کوئی ملک ایسا کرے گا تو سب مل کر اس کے خلاف مقابلہ کریں گے۔ خطے میں امن و استحکام کے لئے یہ ضروری ہے۔
نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔
[u][b] Здравствуйте![/b][/u]
[b]Заказать документ[/b] о получении высшего образования можно в нашей компании.
[url=http://asxdiplomik24.ru/kupit-diplom-ekaterinbur/]asxdiplomik24.ru/kupit-diplom-ekaterinbur[/url]
[b]Успешной учебы![/b]
На этом [url=https://Melbet-top1.ru/]сайт[/url] вы найдете актуальную информацию о промокодах и бонусах для ставок на спорт. Узнайте, как получить максимальную выгоду от использования промокодов.