Headlines

ڈسکوالیفائی ہونے کے بعد بھی نہیں ٹوٹی ملک کی بیٹی…پہلا ردعمل دیکھ کر آپ بھی کہیں گے: ونیش تم پر ناز ہے

ڈسکوالیفائی ہونے کے بعد بھی نہیں ٹوٹی ملک کی بیٹی…پہلا ردعمل دیکھ کر آپ بھی کہیں گے: ونیش تم پر ناز ہے

ونیش پھوگاٹ کا پہلا ردعمل آیا ہے۔ اولمپکس سے باہر کئے جانے کے بعد ونیش نے ہندوستانی کوچز سے کہا : ‘یہ کھیل کا حصہ ہے۔’

خواتین کے قومی کوچ وریندر دہیا اور منجیت رانی نے اس پہلوان سے ملاقات کی۔ ونیش پھوگاٹ نے منگل کو ابتدائی راؤنڈ میں عالمی نمبر ایک اور موجودہ چیمپئن یوئی سوساکی کو شکست دے کر تہلکہ مچا دیا تھا۔ جب پورا ملک ونیش کے تمغہ جیتنے پر جشن منانے کی تیاری کر رہا تھا، انہیں نااہل قرار دے دیا گیا۔ کیونکہ دوسرے وزن کے دوران ان کا وزن 100 گرام زیادہ تھا۔ انہیں کم از کم چاندی کا تمغہ ملنا طے تھا۔

اپنی ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے وریندر دہیا نے کہا کہ اس خبر سے ریسلنگ ٹیم میں ہلچل مچ گئی ۔ یہ خبر آنے کے بعد لڑکیاں کافی غمگین تھیں۔ ہم نے ونیش سے ملاقات کی اور انہیں تسلی دینے کی کوشش کی۔ وہ بہادر ہیں۔ انہوں نے ہم سے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہم تمغہ جیتنے سے محروم رہ گئے، لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے۔ ان سے ملنے کے لیے آئی او اے کے کئی عہدیدار بھی وہاں موجود تھے

ادھر دن کے وقت ہندوستانی کشتی کے لئے ایک اور بری خبر آئی جب انتم پنگھال خواتین کے 53 کلوگرام میں پہلے دور میں تکنیکی برتری کی وجہ سے باہر ہو گئیں۔ کوچ نے کہا کہ انتم پنگھال اپنا کھیل نہیں کھیل پائیں۔ وہ لے میں نظر نہیں آئیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *