Headlines

کیش ۔ نیتا امبانی نے ’برہمچاری‘ کا سین کیا ری کرئیٹ، کار چلاتے ہوئے ناتی پوتوں کے ساتھ ظاہر کیا پیار، دیکھئے ویڈیو

نیتا امبانی اور مکیش امبانی نے اپنے بیٹے اننت امبانی اور ان کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی سنگیت تقریب میں خصوصی پرفارمنس کرکے اس کو یادگار بنا دیا۔ انہوں نے اپنے پوتے پرتھوی، وید، کرشنا اور آدیہ کے ساتھ پرفارمنس دی ۔

نئی دہلی : اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔ اس شادی کے حوالے سے کافی چرچا ہے۔ 12 جولائی کو اننت اور رادھیکا کی شادی کو لے کر امبانی خاندان تیاریوں میں مصروف ہے۔ 5 جولائی کو نیتا امبانی کلچرل سینٹر (NMACC) میں سنگیت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سنگیت کی تقریب میں ستاروں کی محفل سجی، جس میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ سے لے کر سارہ علی خان اور آدتیہ رائے کپور تک سبھی ستارے نظر آئے۔ مشہور ستاروں کی شرکت کے باوجود مکیش اور نیتا امبانی کی اپنے پوتوں کے ساتھ پرفارمنس سب سے زیادہ موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

نیتا امبانی اور مکیش امبانی نے اپنے بیٹے اننت امبانی اور ان کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی سنگیت تقریب میں خصوصی پرفارمنس کرکے اس کو یادگار بنا دیا۔ انہوں نے اپنے پوتے پرتھوی، وید، کرشنا اور آدیہ کے ساتھ پرفارمنس دی ۔ انہوں نے 1968 میں ریلیز ہوئی فلم ‘برہمچاری’ کے ہٹ گانے ‘چکے پہ چکا’ کے سین کو ری کرئیٹ کیا ، جس کا ویڈیو اب وائرل ہو رہا ہے۔

وشل میڈیا پر وائرل ہورہے اس کلپ میں نیتا اور مکیش ایک ونٹیج کار پر سواری کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ان کے ساتھ چار ناتی پوتے پرتھوی، وید، کرشنا اور آدیہ بھی ہیں۔ نیتا کو اپنی نواسی اور پوتی ویدا اور آدیہ کے ساتھ اگلی سیٹ پر بیٹھی نظر آئیں، جب کہ ان کے پوتے اور نواسے پرتھوی اور کرشنا کو پچھلی سیٹ پر بیٹھے نظر آئے۔ ویڈیو میں مکیش امبانی کو گاڑی چلاتے اور ‘چکے پہ چکا’ گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

40 thoughts on “کیش ۔ نیتا امبانی نے ’برہمچاری‘ کا سین کیا ری کرئیٹ، کار چلاتے ہوئے ناتی پوتوں کے ساتھ ظاہر کیا پیار، دیکھئے ویڈیو

  1. canadian drug pharmacy [url=https://canadapharmast.online/#]buy canadian drugs[/url] trustworthy canadian pharmacy

  2. mexican pharmaceuticals online [url=https://foruspharma.com/#]mexican drugstore online[/url] mexican rx online

  3. india pharmacy mail order [url=https://indiapharmast.com/#]indian pharmacy[/url] Online medicine home delivery

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *