Headlines

ہریانہ میں الیکشن کی تاریخ میں کیوں تبدیلی چاہتی ہے بی جے پی، کیا ہے ڈر؟

ہریانہ میں الیکشن کی تاریخ میں کیوں تبدیلی چاہتی ہے بی جے پی، کیا ہے ڈر؟

ہریانہ بی جے پی کے ریاستی صدر نے الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھا ہے۔ بی جے پی صدر موہن لال بڈولی نے الیکشن کو خط لکھ کر ووٹنگ کی تاریخ میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔

چنڈی گڑھ : ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے لیے بگل بج چکا ہے اور پارٹیاں ٹکٹوں کی تقسیم کو لے کر غور و فکر کر رہی ہیں۔ ایسے میں معلومات کے مطابق ہریانہ بی جے پی کے ریاستی صدر موہن لال بڈولی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے اپیل کی ہے اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کو خط لکھ کر ووٹنگ کی تاریخ آگے بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم تاریخ کو ووٹنگ کا دن مقرر کیا گیا ہے تاہم مسلسل تعطیلات کے باعث ووٹنگ فیصد میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 28 تاریخ کو ہفتہ اور 29 تاریخ کو اتوار ہے اور ووٹنگ یکم اکتوبر کو ہوگی، جب کہ 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی کی چھٹی ہے اور 3 اکتوبر کو اگرسین جینتی کی چھٹی ہے۔ ایسے میں 6 دن کا طویل ویک اینڈ ہونے کی وجہ سے لوگ چھٹیوں پر جا سکتے ہیں۔ نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے موہن لال نے کہا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن سے انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بشنوئی برادری کی ایک مذہبی رسم بھی ہے اور اس کا اثر بھی ووٹنگ پر پڑے گا۔

بی جے پی کی میٹنگ، ٹکٹ کو لے کر غور و خوض

قابل ذکر ہے کہ بی جے پی کو ڈر ہے کہ کم ووٹنگ کی وجہ سے انہیں نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ ادھر جمعہ کی رات دہلی میں ہریانہ بی جے پی کی ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ گروگرام میں میٹنگ کے اختتام کے بعد سینئر لیڈروں نے دہلی میں آپس میں مشاورت کی۔ میٹنگ میں ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی، ریاستی صدر موہن لال بڈولی اور الیکشن انچارج دھرمیندر پردھان موجود تھے اور یہ میٹنگ دھرمیندر پردھان کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

میٹنگ میں اس بات پر غور و خوض کیا گیا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار کون کون ہوں گے اور ناموں کو جلد ہی ہائی کمان کو بھیج دیا جائے گا ۔ 25 اگست کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ کے بعد ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *