ہندوستان لوٹنے سے پہلے انڈیا ہاوس میں کھلاڑیوں کا شاندار استقبال، نیتا امبانی نے کہا: کھیل ہمیں متحد کرتا ہے
ہندوستان لوٹنے سے پہلے انڈیا ہاوس میں کھلاڑیوں کا شاندار استقبال، نیتا امبانی نے کہا: کھیل ہمیں متحد کرتا ہے
ہندوستان واپسی سے پہلے ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے انڈیا ہاؤس میں تقریباً سبھی کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ نیرج چوپڑا، ہاکی گول کیپر سریجیش جیسے کھلاڑی انڈیا ہاؤس میں نظر آئے۔ نیتا امبانی نے یہاں کہا کہ کھیل ہمیں متحد کرنے کا کام کرتا ہے
یرس : پیرس اولمپکس 2024 میں ہندوستان کی مہم ختم ہوگئی ہے۔ تقریباً بیشتر کھلاڑی ہندوستان واپس لوٹ چکے ہیں۔ ہندوستان واپسی سے پہلے ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے انڈیا ہاؤس میں تقریباً سبھی کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ نیرج چوپڑا، ہاکی گول کیپر سریجیش جیسے کھلاڑی انڈیا ہاؤس میں نظر آئے۔ اس دوران آئی او اے صدر پی ٹی اوشا بھی ان کے ساتھ نظر آئیں۔ نیتا امبانی نے یہاں کہا کہ کھیل ہمیں متحد کرنے کا کام کرتا ہے ۔
نیتا امبانی نے اس موقع پر آج کے دور میں کھیلوں اور اولمپکس کی اہمیت پر کہا کہ “تاریخ میں کھیل سے زیادہ جادوئی طاقت کبھی نہیں رہی، جو ہم سب کو متاثر کرے، بااختیار بنائے اور متحد کرے۔ ہماری دنیا پہلے سے کہیں زیادہ منقسم اور بکھری ہوئی ہے۔ لیکن کھیل ہمارے وقت کے سب سے بڑے برابری لانے والے اور متحد کرنے والے عوامل میں سے ایک ہے‘‘۔
ریلائنس فاؤنڈیشن کی طرف سے بنائے گئے اولمپکس کے لیے پہلے انڈیا ہاؤس کا شاندار افتتاح ابھی کچھ دن پہلے ہی ہوا تھا۔ نیتا امبانی نے شمع روشن کرکے انڈیا ہاؤس کا افتتاح کیا تھا۔ اس موقع پر ہندوستان اور بیرون ملک کے مہمان، آئی او سی کے عہدیداران اور ہندوستان کی مشہور شخصیات موجود تھیں۔