Headlines

یوپی ضمنی الیکشن: کانگریس ۔ ایس پی میں اتحاد پر غور! پرینکا کی 40/60 فارمولہ کی خواہش، اکھلیش صرف 2 کیلئے تیار

latest news in urdu today

یوپی ضمنی الیکشن: کانگریس ۔ ایس پی میں اتحاد پر غور! پرینکا کی 40/60 فارمولہ کی خواہش، اکھلیش صرف 2 کیلئے تیار

اتر پردیش کی 10 اسمبلی سیٹوں پر جلد ہی ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ ایس پی اور کانگریس کے درمیان یہ الیکشن مل کر لڑنے کی بات چیت چل رہی ہے۔ اس سلسلے میں پرینکا گاندھی نے ہفتہ کی شام دہلی میں یوپی صدر اجے رائے اور سبھی سکریٹریوں سے ملاقات کی۔

نئی دہلی: اتر پردیش کی 10 اسمبلی سیٹوں پر جلد ہی ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ ان ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہیں ہوا ۔ تاہم سبھی سیاسی جماعتیں اس کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس تناظر میں ایس پی اور کانگریس کے درمیان یہ الیکشن مل کر لڑنے کی بات چیت چل رہی ہے۔ اس سلسلے میں پرینکا گاندھی نے ہفتہ کی شام دہلی میں یوپی صدر اجے رائے اور سبھی سکریٹریوں سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق اس دوران یوپی کی 10 سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ خبر ہے کہ پرینکا گاندھی نے ایس پی اور کانگریس کے درمیان اتحاد کے لیے 60/40 کا فارمولہ دیا ہے۔ انہوں نے کانگریس لیڈروں کو واضح ہدایت دی کہ وہ 4 سے کم سیٹوں پر اتحاد پر راضی نہ ہوں۔ حالانکہ ایس پی لوک سبھا انتخابات کے فارمولے کے مطابق ضمنی انتخابات میں اتحاد چاہتی ہے اور کانگریس کو زیادہ سے زیادہ 2 سیٹوں کی پیشکش کر رہی ہے۔ کانگریس ذرائع کے مطابق اگر دونوں پارٹیوں کی قیادت میں حتمی بات چیت ہوتی ہے تو کانگریس 3 سیٹوں پر بھی مان جائے گی۔

اکھیلیش کا ہریانہ میں سیٹوں کا مطالبہ

یوپی میں ابھی ضمنی انتخابات کا اعلان نہیں ہوا ہے، لیکن ایس پی صدر اکھلیش یادو نے ایودھیا کی ملکی پور اسمبلی سیٹ سے ایم پی اودھیش پرساد کے بیٹے کو یکطرفہ طور پر ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ دوسری طرف ہریانہ میں بھی ایس پی  سیٹوں کا مطالبہ کر رہی ہے، جہاں کانگریس اسے ایک سیٹ دینے کیلئے تیار ہے۔

ادھر ایس پی نے 10 میں سے 6 سیٹوں کے انچارجوں کا اعلان کیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کی طرف سے جاری کردہ اس فہرست سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ سماج وادی 10 میں سے 6 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی، جن 10 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہو گی، ان میں سے پانچ سماج وادی پارٹی، تین بی جے پی اور ایک ایک سیٹ راشٹریہ لوک دل اور نشاد نے جیتی تھیں ، دونوں این ڈی اے کے اتحادی ہیں۔

3 thoughts on “یوپی ضمنی الیکشن: کانگریس ۔ ایس پی میں اتحاد پر غور! پرینکا کی 40/60 فارمولہ کی خواہش، اکھلیش صرف 2 کیلئے تیار

  1. أنابيب البولي بيوتيلين في العراق يتخصص مصنع إيليت بايب في أنابيب البولي بيوتيلين من الطراز الأول، التي تشتهر بمرونتها وخفة وزنها ومقاومتها للتآكل. هذه الأنابيب خيار ممتاز لمجموعة متنوعة من التطبيقات، بما في ذلك أنظمة السباكة السكنية والتجارية. كأحد أكثر المصانع موثوقية وابتكارًا في العراق، يضمن مصنع إيليت بايب أن أنابيب البولي بيوتيلين الخاصة بنا تلتزم بأعلى معايير الجودة، مما يوفر حلولاً طويلة الأمد وفعالة. اكتشف المزيد عن أنابيب البولي بيوتيلين لدينا على elitepipeiraq.com.

  2. Bwer Company is a top supplier of weighbridge truck scales in Iraq, providing a complete range of solutions for accurate vehicle load measurement. Their services cover every aspect of truck scales, from truck scale installation and maintenance to calibration and repair. Bwer Company offers commercial truck scales, industrial truck scales, and axle weighbridge systems, tailored to meet the demands of heavy-duty applications. Bwer Company’s electronic truck scales and digital truck scales incorporate advanced technology, ensuring precise and reliable measurements. Their heavy-duty truck scales are engineered for rugged environments, making them suitable for industries such as logistics, agriculture, and construction. Whether you’re looking for truck scales for sale, rental, or lease, Bwer Company provides flexible options to match your needs, including truck scale parts, accessories, and software for enhanced performance. As trusted truck scale manufacturers, Bwer Company offers certified truck scale calibration services, ensuring compliance with industry standards. Their services include truck scale inspection, certification, and repair services, supporting the long-term reliability of your truck scale systems. With a team of experts, Bwer Company ensures seamless truck scale installation and maintenance, keeping your operations running smoothly. For more information on truck scale prices, installation costs, or to learn about their range of weighbridge truck scales and other products, visit Bwer Company’s website at bwerpipes.com.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *