Headlines

27 سال بعد سری لنکا کے خلاف ونڈے سیریز ہارا ہندوستان، تیسرے میچ میں بلے بازوں نے کیا شرمسار

27 سال بعد سری لنکا کے خلاف ونڈے سیریز ہارا ہندوستان، تیسرے میچ میں بلے بازوں نے کیا شرمسار

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 248 رنز بنائے۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سری لنکا نے ون ڈے سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی ۔ سری لنکن ٹیم نے 1997 کے بعد پہلی بار ہندوسان کو ون ڈے سیریز میں شکست دی ہے۔

نئی دہلی : ہندوستان کو سری لنکا کے دورے پر شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ میزبان سری لنکا نے ہندوستان کو تیسرے ون ڈے میں 110 رنز سے شکست کھانے پر مجبور کر دیا۔ گوتم گمبھیر کے کوچ بننے کے بعد ہندوستانی ٹیم بڑے جوش و خروش کے ساتھ سری لنکا پہنچی تھی ۔ ہندوستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیت لی۔ لیکن ون ڈے سیریز میں روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی واپسی کے بعد ہندوستان کو ایسی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو طویل عرصے تک درد دینے والی ہے۔ سری لنکا نے ون ڈے سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی ۔ سری لنکن ٹیم نے 1997 کے بعد پہلی بار ہندوسان کو ون ڈے سیریز میں شکست دی ہے

بدھ کو ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے کھیلا گیا۔ ہندوستان دو میچوں کے بعد سیریز میں 0-1 سے پیچھے تھا۔ تو تیسرا میچ کرو یا مرو جیسا تھا۔ ہندوستان کے لیے سیریز بچانے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری تھا۔ لیکن ہندوستانی ٹیم نے اس طرح ہتھیار ڈال دیے کہ شاید کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا۔ اس میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 248 رنز بنائے۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

249 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اتری ہندوستانی ٹیم کی شروعات خراب رہی۔ اوپنر شبھمن گل 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ روہت شرما (35) اور وراٹ کوہلی (20) نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن ناکام رہے۔ دونوں بلے باز اچھے آغاز کو بڑی اننگز میں تبدیل نہیں کر سکے۔ ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد تو بس آیارام گیارام کا ہی نظارہ دیکھنے کو ملا ۔ ریشبھ پنت 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، شریس ایئر 8، اکشر پٹیل 2 اور شیوم دوبے 9 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے

واشنگٹن سندر نے 30 اور ریان پراگ نے ڈیبیو میچ کھیلتے ہوئے 15 رنز بنائے۔ کلدیپ یادیو چھ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ مجموعی طور پر کوئی بھی ہندوستانی بلے باز ایسا نہیں تھا جو وکٹ پر ٹھہر کر کھیلنے میں کامیاب رہا ہو۔ جس کے نتیجے میں ہندوستانی ٹیم 26.1 اوورز میں 138 رنز پر ہی آل آؤٹ ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *