Headlines

8 ماہ سے گھر نہیں آیا تھا شوہر، پیار کی تڑپ میں بیوی نے کردیا کچھ ایسا، سبھی کے اڑگئے ہوش!

8 ماہ سے گھر نہیں آیا تھا شوہر، پیار کی تڑپ میں بیوی نے کردیا کچھ ایسا، سبھی کے اڑگئے ہوش!

بدایوں کے بناور تھانہ علاقے کے ورنداون گاؤں میں 28 جولائی کو ہوئے خاتون میرا کے قتل کے معاملہ کا تھانہ پولیس نے انکشاف کردیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ میرا کا قتل اس کے شوہر، اس کی گرل فرینڈ پوجا اور ایک دوست نے کیا تھا۔

بدایوں : بدایوں کے بناور تھانہ علاقے کے ورنداون گاؤں میں 28 جولائی کو ہوئے خاتون میرا کے قتل کے معاملہ کا تھانہ پولیس نے انکشاف کردیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ میرا کا قتل اس کے شوہر، اس کی گرل فرینڈ پوجا اور ایک دوست نے کیا تھا۔ مقتولہ کے شوہر کو اسی گاؤں کی خاتون پوجا سے محبت ہو گئی تھی۔ اس وجہ سے اسے راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ شوہر اور دوست نے مل کر قتل کیا اور فرار ہو گئے۔ گرل فرینڈ پوجا اکثر اپنے عاشق کو اکساتی تھی۔ اسی وجہ سے اس نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کا قتل کر دیا۔

دراصل ملزم شوہر آکاش بسولی تھانہ علاقہ کے دیسولی گنج کا رہنے والا تھا۔ اس کی شادی 2023 میں بناور تھانہ علاقہ کے ورنداون گاؤں کی میرا نامی لڑکی سے ہوئی تھی۔ آکاش کو اپنی بیوی پر شک تھا کہ وہ کسی اور شخص سے بات کرتی ہے۔ اس دوران آکاش کے اسی گاؤں کی پوجا نامی خاتون سے تعلقات بن گئے ۔ پوجا کا شوہر ڈھولک بجانے کا کام کرتا ہے ۔ وہ پچھلے سات آٹھ ماہ سے گھر نہیں آیا تھا۔ محبت کی تڑپ میں پاگل پوجا کے تعلقات آکاش کے ساتھ بن گئے ۔

بدایوں سٹی ایس پی امت کشور سریواستو نے کہا کہ پوجا نے آکاش پر بیوی میرا کو راستے سے ہٹانے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ اکساوے میں آکر آکاش نے اپنے دوستوں روپیندر اور پوجا کے ساتھ مل کر اپنی بیوی میرا کا قتل کر دیا۔

قتل کرنے سے پہلے آکاش اپنی بیوی میرا کو لے کر مائیکہ گیا تھا۔ پھر میرا کو اس کے سسرال لے آیا۔ قتل سے ایک دن پہلے دوبارہ مائیکہ چھوڑنے چلا آیا اور بیچ راستے میں قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔ صبح باجرے کے کھیت میں ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی۔ واقعے کے بعد والدین نے آکاش کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا۔

اہل خانہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ مقتولہ کے شوہر کے ناجائز تعلقات تھے جس کی وجہ سے یہ پورا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے اس واقعہ کی کڑیاں جوڑنا شروع کر دیں۔ تفتیش میں پتہ چلا کہ آکاش پوجا سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

3 thoughts on “8 ماہ سے گھر نہیں آیا تھا شوہر، پیار کی تڑپ میں بیوی نے کردیا کچھ ایسا، سبھی کے اڑگئے ہوش!

  1. С [url=https://Melbetrus777.ru/]Мелбет промокод[/url] ваш старт на платформе будет еще выгоднее. Получите бонусы и привилегии, которые сделают ваши ставки более успешными.

  2. Получите эксклюзивные бонусы с [url=https://Melbet-top1.ru/]промокод Мелбет[/url]. Этот промокод позволит вам увеличить свои шансы на выигрыш и насладиться дополнительными привилегиями.

  3. [u][b] Привет![/b][/u]
    Мы можем предложить дипломы.
    [url=http://farm86.com/blogs/334/Быстрое-Оформление-Дипломов-Надежно-и-Легально/]farm86.com/blogs/334/Быстрое-Оформление-Дипломов-Надежно-и-Легально[/url]
    [url=http://mireait.listbb.ru/viewtopic.php?f=2&t=471/]mireait.listbb.ru/viewtopic.php?f=2&t=471[/url]
    [url=http://wiki.wonikrobotics.com/AllegroHandWiki/index.php/Special:AWCforum/st/id15495/]wiki.wonikrobotics.com/AllegroHandWiki/index.php/Special:AWCforum/st/id15495[/url]
    [url=http://itisenglish.maxbb.ru/viewtopic.php?f=7&t=1047&sid=5134fbce85e189cd2fc2c73e2759c808/]itisenglish.maxbb.ru/viewtopic.php?f=7&t=1047&sid=5134fbce85e189cd2fc2c73e2759c808[/url]
    [url=http://asepbook.com/create-blog/]asepbook.com/create-blog[/url]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *