Headlines

آر جی کر اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش گرفتار، سی بی آئی نے کرایا تھا’پولی گراف ٹیسٹ‘

آر جی کر اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش گرفتار، سی بی آئی نے کرایا تھا’پولی گراف ٹیسٹ‘

نٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے پیر کو آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کو ان کی مدت کار کے دوران ادارے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں گرفتار کر لیا ہے۔

کولکاتہ : سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے پیر کو آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کو ان کی مدت کار کے دوران ادارے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں گرفتار کر لیا ہے۔ ریاستی محکمہ صحت کے خصوصی سکریٹری دیبل کمار گھوش کی تحریری شکایت کی بنیاد پر سی بی آئی نے سندیپ گھوش کے خلاف 26 اگست کو ایف آئی آر درج کی تھی۔

ایجنسی نے تعزیرات ہند (IPC) کی دفعہ 120B (مجرمانہ سازش)، دفعہ 420 (دھوکہ دہی) کے ساتھ بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ 1988 (2018 میں ترمیم شدہ) کی دفعہ 7 لگائی ہے، جو ایک سرکاری ملازم کے ذریعہ غیر قانونی پر رشوت قبول کرنے سے متعلق ہے ۔

کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر ریاست کی طرف سے تشکیل دی گئی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے سی بی آئی کے ذریعہ تحقیقات سنبھالنے کے بعد ہفتہ کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ 9 اگست کو مغربی بنگال حکومت نے خاتون ڈاکٹر کی مبینہ عصمت دری اور قتل کے معاملے میں ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی۔

یہ حکم آر جی کر ہسپتال کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اختر علی کی درخواست پر جاری کیا گیا، جنہوں نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے ادارے میں مبینہ مالی بدعنوانیوں کی جانچ کرانے کی درخواست کی تھی۔ علی نے ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا کیونکہ اس بات کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ کیا ادارے میں مبینہ بدعنوانی کا تعلق خاتون ڈاکٹر کی موت سے وابستہ ہے، اور کیا متاثرہ کو اس کا علم تھا اور اس سے اس معاملہ کے اجاگر ہونے کا خطرہ تھا۔

علی نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ ایک سال پہلے اسٹیٹ ویجیلنس کمیشن اور انسداد بدعنوانی بیورو کے سامنے گھوش کے خلاف درج کرائی گئی ان کی شکایتوں کا کوئی خاص نتیجہ نہیں نکلا  اور اس کے بجائے ان کا ادارہ سے تبادلہ کر دیا گیا۔ ہائی کورٹ کے سامنے اپنی درخواست میں علی نے گھوش پر لاوارث لاشوں کی غیر قانونی فروخت، بائیو میڈیکل ویسٹ کی اسمگلنگ اور ادویات اور طبی آلات فراہم کرنے والوں کی طرف سے دیے گئے کمیشن پر ٹینڈرز جاری کرنے کا الزام لگایا تھا۔

One thought on “آر جی کر اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش گرفتار، سی بی آئی نے کرایا تھا’پولی گراف ٹیسٹ‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *