Headlines

 اب بحیرہ عرب میں طوفان کی آہٹ سے تباہی کے آثار، آئی ایم ڈی حیران، خیلیج بنگال میں بھی خطرے کی گھنٹی

 اب بحیرہ عرب میں طوفان کی آہٹ سے تباہی کے آثار، آئی ایم ڈی حیران، خیلیج بنگال میں بھی خطرے کی گھنٹی

آئی ایم ڈی نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ‘آسنا’ کے سرگرم ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ سمندری طوفان جمعہ کو کچھ اور پاکستان کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

احمد آباد/نئی دہلی : ان دنوں ملک کے بیشتر حصوں میں جنوب مغربی مانسون سرگرم ہے۔ اس کی وجہ سے مغربی بنگال، اوڈیشہ، بہار سے لے کر دہلی، گجرات اور مہاراشٹر تک بھاری سے بہت بھاری بارش ہو رہی ہے۔ گجرات میں موسلادھار بارش کی وجہ سے حالات کافی خراب ہو گئے ہیں۔ ہر طرف افراتفری ہے۔ بارش سے متعلقہ واقعات میں درجنوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ اب ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ایک نئے بحران سے خبردار کیا ہے۔

آئی ایم ڈی نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ‘آسنا’ کے سرگرم ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ سمندری طوفان جمعہ کو کچھ اور پاکستان کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ آئی ایم ڈی کے سائنسدانوں نے اس وقت بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کے سرگرم ہونے پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور اسے موسم کا نایاب واقعہ قرار دیا ہے۔

موسلا دھار بارشوں کا سامنا کررہے گجرات کو اب ایک نئے خطرے کا سامنا ہے۔ آئی ایم ڈی کے ماہرین موسمیات نے کہا کہ بحیرہ عرب میں کچھ اور پاکستان کی سرحد سے متصل ساحلی علاقوں میں ایک طوفان تیار ہو رہا ہے جو جمعہ کو ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ ایک بار پوری طرح  تیار ہونے کے بعد یہ کمزور ہو جائے گا اور ساحلی علاقے سے دور ہو جائے گا۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں اٹھنے والا طوفان اتنا مضبوط یا تباہ کن نہیں ہے لیکن گجرات کے کچھ حصوں میں اس کا اثر پڑنے کا امکان ہے۔ ریاست پہلے ہی مانسون کی بارش کی زد میں ہے اور کئی علاقے سیلاب کی زد میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *