Headlines

اگلا ٹی 20 ورلڈ کپ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟ ٹیم انڈیا کے پاس پھر چیمپئن بننے کا سنہری موقع، جانئے کیسے

اگلا ٹی 20 ورلڈ کپ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟ ٹیم انڈیا کے پاس پھر چیمپئن بننے کا سنہری موقع، جانئے کیسے

 اگلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو سال بعد کھیلا جائے گا۔ اس کی میزبانی ہندوستان اور سری لنکا کریں گے۔ اس طرح ٹیم انڈیا کو دو سال بعد بھی چیمپئن بننے کا موقع رہے گا۔ کیونکہ اسے گھر کا فائدہ ملے گا۔ اگلا ورلڈ کپ فروری مارچ 2026 میں ہوگا۔

نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے دوسری بار ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے خطاب پر قبضہ کیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے سنسنی خیز فائنل میں جنوبی افریقہ کو آخری گیند پر شکست دی۔ روہت اینڈ کمپنی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔ T20 ورلڈ کپ 2024 کے 9ویں ایڈیشن کی مشترکہ میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز نے کی تھی۔ اگلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو سال بعد کھیلا جائے گا۔ اس کی میزبانی ہندوستان اور سری لنکا کریں گے۔ اس طرح ٹیم انڈیا کو دو سال بعد بھی چیمپئن بننے کا موقع رہے گا۔ کیونکہ اسے گھر کا فائدہ ملے گا۔ اگلا ورلڈ کپ فروری مارچ 2026 میں ہوگا۔

روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم 2024 میں چیمپئن بنی ۔ اس ورلڈ کپ  میں سپر 8 تک پہنچنے والی ٹیموں نے اگلے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جس میں میزبان ہندوستان اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ حالانکہ سری لنکن ٹیم سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔ لیکن میزبان ہونے کے ناطے انہیں موقع ملے گا۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے 10ویں ایڈیشن میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس دوران 55 میچ کھیلے جائیں گے۔ اگلے ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں کوالیفائنگ کے ذریعے آئیں گی جبکہ 12 ٹیمیں پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں۔

امریکہ نے T20 ورلڈ کپ 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ سپر 8 میں پہنچنے کی وجہ سے وہ دو سال بعد دوبارہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھی اپنا دعویٰ پیش کرے گا۔ مونک پٹیل کی کپتانی میں یو ایس اے کی ٹیم نے اس ورلڈ کپ میں پاکستان جیسی ٹیم کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔ پہلا میچ کب اور کہاں کھیلا جائے گا اس کے شیڈول کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔ ہندوستان اگلے ورلڈ کپ میں اپنی نئی ٹیم کے ساتھ اترے گا۔ وراٹ کوہلی، روہت شرما اور رویندر جڈیجہ اس ٹیم میں نہیں ہوں گے۔ ان کھلاڑیوں نے T20 ورلڈ کپ 2024 کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

39 thoughts on “اگلا ٹی 20 ورلڈ کپ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟ ٹیم انڈیا کے پاس پھر چیمپئن بننے کا سنہری موقع، جانئے کیسے

  1. mexico drug stores pharmacies [url=http://foruspharma.com/#]buying prescription drugs in mexico[/url] mexico pharmacies prescription drugs

  2. reliable canadian pharmacy reviews [url=https://canadapharmast.com/#]the canadian pharmacy[/url] best canadian online pharmacy reviews

  3. canadian pharmacy 365 [url=https://canadapharmast.com/#]canadian online drugs[/url] recommended canadian pharmacies

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *