ایل او سی پر پہنچے پاکستانی فوج کے 40 لوگ، کنٹرول لائن پر کرنے لگے کچھ ایسا، فوج نے کردی فائرنگ، اور پھر…
ایل او سی پر پہنچے پاکستانی فوج کے 40 لوگ، کنٹرول لائن پر کرنے لگے کچھ ایسا، فوج نے کردی فائرنگ، اور پھر…
انڈی پورہ ضلع کے گریز سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب ہندوستانی فوج کے اہلکاروں نے دیکھا کہ تقریباً 30 سے 40 پاکستانی فوجی موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کے ساتھ کافی سامان نظر آرہا تھا جس سے وہاں بنکر بنانے کی تیاریاں چل رہی تھیں۔ پاکستانی فوج تعمیراتی کام کر رہی تھی۔
نئی دہلی : ہندوستان فوج نے جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول یعنی ایل او سی کے قریب پاکستانی رینجرز کی ناپاک سازش کو ناکام بنا دیا۔ بانڈی پورہ ضلع کے گریز سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب ہندوستانی فوج کے اہلکاروں نے دیکھا کہ تقریباً 30 سے 40 پاکستانی فوجی موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کے ساتھ کافی سامان نظر آرہا تھا جس سے وہاں بنکر بنانے کی تیاریاں چل رہی تھیں۔ پاکستانی فوج تعمیراتی کام کر رہی تھی۔
معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی فوج نے فوری طور پر پاکستانی فوج کو وارننگ دی۔ پاکستانی فوج کو لال جھنڈا دکھا کر الرٹ کر دیا گیا۔ اس کے بعد ہلکے ہتھیاروں سے دو راؤنڈ فائرنگ بھی کی گئی، جس کے بعد وہاں تعمیراتی کام روک دیا گیا اور فوجی واپس چلے گئے۔ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج ایل او سی پر ایڈوانٹیج کے لیے یہ بنکر بنا رہی تھی۔ پاکستان کی یہ پرانی عادت ہے کہ وہ سردیوں کی آمد سے پہلے زیادہ سے زیادہ دہشت گردوں کو ہندوستانی سرحد سے جموں و کشمیر میں دراندازی کرانے کی کوشش کرتا ہے۔ فوج زیادہ سے زیادہ گشت کرکے ایسی سرگرمیوں کو روکنے کی کوشش کرتی ہے۔ حال ہی میں کپواڑہ میں فوج نے دو الگ الگ آپریشن میں تین دہشت گردوں کو مار گرایا تھا ۔
ہندوستانی فوج نے یہ انکاونٹر جموں و کشمیر کے ماچھل اور تنگدھار سیکٹرز میں لائن آف کنٹرول کے قریب کیے تھے۔ فوج نے جمعرات کو کہا تھا کہ 28 اگست کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے قابل اعتماد اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جس کی جموں و کشمیر پولیس نے بھی تصدیق کی تھی۔ پھر ان علاقوں میں گشت بڑھا دیا گیا۔ ان پٹ کی بنیاد پر ہندوستانی فوج، جے کے پی اور بی ایس ایف کے دستوں نے ماچھل اور تنگدھار سیکٹرز میں دراندازی کے ممکنہ راستوں پر گھات لگا کر حملے کئے ۔
Привет!
Заказать документ университета можно в нашей компании в столице.
[url=http://silkhunter.com/index.php?title=gosznacdiplom/]silkhunter.com/index.php?title=gosznacdiplom[/url]