urdu news today live
Headlines

این سی ای آر ٹی پر ایک نیا الزام لگایا گیا ہے۔ الزام یہ ہے کہ این سی ای آر ٹی نے اپنی نصابی کتابوں سے آئین ہند کی تمہید کو ہٹا دیا ہے۔ اس پر پہلے این سی ای آر ٹی اور اب وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے جواب دیا ہے۔

live urdu news channel

این سی ای آر ٹی پر ایک نیا الزام لگایا گیا ہے۔ الزام یہ ہے کہ این سی ای آر ٹی نے اپنی نصابی کتابوں سے آئین ہند کی تمہید کو ہٹا دیا ہے۔ اس پر پہلے این سی ای آر ٹی اور اب وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے جواب دیا ہے۔

نئی دہلی : NCERT نے پچھلے کچھ وقت میں نصابی کتب میں کئی بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ جس کو لے کر نگامے ہوتے رہتے ہیں ۔ اس سلسلے میں این سی ای آر ٹی پر ایک نیا الزام لگایا گیا ہے۔ الزام یہ ہے کہ این سی ای آر ٹی نے اپنی نصابی کتابوں سے آئین ہند کی تمہید کو ہٹا دیا ہے۔ اس پر پہلے این سی ای آر ٹی اور اب وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے جواب دیا ہے۔ کانگریس کی طرف سے کہا گیا کہ آئین کی تمہید کلاس 3 اور کلاس 6 کی کئی کتابوں سے ہٹا دی گئی ہے۔ اس کے خلاف سب کو اعتراض درج کرانا چاہئے

اس الزام پر این سی ای آر ٹی نے کہا ہے کہ نصابی کتابوں سے آئین کی تمہید کو ہٹانے کے الزامات کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے۔ پہلی بار این سی ای آر ٹی آئین کے مختلف پہلوؤں – تمہید، بنیادی فرائض، بنیادی حقوق اور قومی ترانے کو زیادہ اہمیت دے رہا ہے۔ ان سب کو مختلف مراحل کی نصابی کتابوں میں رکھا جا رہا ہے۔

این سی ای آر ٹی نے الزام پر کیا کہا؟

این سی ای آر ٹی میں نصاب تعلیم اور ترقی کے شعبہ کی سربراہ پروفیسر رنجنا اروڑہ نے کہا کہ یہ ماننا کہ صرف آئین کی تمہید ہی آئین اور آئینی اقدار کی عکاسی کرتی ہے ناقص اور تنگ نظریہ ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے وژن پر عمل کرتے ہوئے ہم بچوں کی مجموعی نشوونما کے لیے سبھی کو یکساں اہمیت دیتے ہیں۔

تمہید ہٹانے کے الزام پر دھرمیندر پردھان نے کیا کہا؟

اب اس معاملے میں مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے بیان دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ این سی ای آر ٹی کی کتابوں سے آئین کی تمہید کو ہٹانے کے الزامات کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی کے تحت پہلی بار این سی ای آر ٹی نے کتابوں میں دستور ہند کے مختلف پہلوؤں کو مناسب اہمیت اور احترام دینے کا کام کیا ہے۔ بچوں کی ہمہ گیر نشوونما کے لیے NEP کے وژن پر عمل کرتے ہوئے ان تمام پہلوؤں کو عمر کے مختلف مراحل کی نصابی کتب میں رکھا جا رہا ہے۔ لیکن تعلیم جیسے موضوع کو بھی اپنی جھوٹی سیاست کے لیے استعمال کرنا اور اس کے لیے بچوں کی مدد لینا کانگریس پارٹی کی نفرت انگیز ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔ جو لوگ بچوں کے مستقبل سے کھیلواڑ کر رہے ہیں اور ہندوستانی نظام تعلیم کو بکواس قرار دے رہے ہیں انہیں جھوٹ پھیلانے سے پہلے حقیقت جاننے کی کوشش کرنی چاہئے۔

تمہید کو لے کر کیا تھا الزام؟

کانگریس پارٹی کی ترجمان ڈاکٹر شمع محمد نے ایکس پر لکھا کہ اس سال این سی ای آر ٹی کی طرف سے جاری کی گئی کلاس تین اور چھ کی کئی کتابوں سے آئین کی تمہید کو ہٹا دیا گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے آئین کو تباہ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر حملہ شروع کر دیا ہے۔ سبھی والدین ساتھ آکر تاریخ کو مٹانے کی اس کوشش پر اپنا اعتراض ظاہر کرنا چاہئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *