Headlines

دیوالی کے دو دن بعد دہلی کی ہوا ہوئی مزید زہریلی، سنگین سطح پر پہنچی، نہیں ملے گی جلد راحت

محکمہ موسمیات نے منگل کو دہلی میں ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ موسم کی خراب صورتحال کے درمیان ہوا کا معیار 'سنگین' زمرے کے قریب پہنچ گیا ہے اور جلد اس سے راحت ملنے کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات نے منگل کو دہلی میں ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ موسم کی خراب صورتحال کے درمیان ہوا کا معیار ‘سنگین’ زمرے کے قریب پہنچ گیا ہے اور جلد اس سے راحت ملنے کا امکان نہیں ہے۔

ی دہلی : دیوالی کے تہوار کے بعد دہلی-این سی آر (Delhi-NCR Air Pollution) میں ہوا کے معیار میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دیوالی کے موقع پر دارالحکومت کے علاقے میں بہت زیادہ پٹاخے پھوڑے گئے تھے۔ حال ہی میں محکمہ موسمیات نے منگل کو دہلی میں ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ موسم کی خراب صورتحال کے درمیان ہوا کا معیار ‘سنگین’ زمرے کے قریب پہنچ گیا ہے اور جلد اس سے راحت ملنے کا امکان نہیں ہے۔

قومی راجدھانی کا 24 گھنٹے کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) شام 4 بجے 397 ریکارڈ کیا گیا جو پیر کو 358 اور اتوار کو 218 تھا۔ شہر کے کئی علاقوں میں فضائی آلودگی ‘سنگین’ زمرہ (AQI 400 سے زیادہ) میں رہی، جن میں آئی ٹی او (427)، آر کے پورم (422)، پنجابی باغ (423)، نہرو نگر (450) اور آنند وہار (439) ) شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *