Headlines

سندیپ گھوش نے جھوٹ بولا، واقعہ کی اگلی صبح ہوا کھیل، اس وجہ سے سر پٹک رہی سی بی آئی!

سندیپ گھوش نے جھوٹ بولا، واقعہ کی اگلی صبح ہوا کھیل، اس وجہ سے سر پٹک رہی سی بی آئی!

 سندیپ گھوش کا ایک خط سامنے آیا ہے۔ یہ خط 10 اگست کا ہے۔ اس خط کے ذریعے محکمہ پی ڈبلیو ڈی سے آر جی کر میڈیکل کالج اسپتال کی فوری تزئین و آرائش کی درخواست کی گئی ہے۔

کولکاتہ: کولکاتہ کے آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال میں ٹرینٹی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں آئے روز نئے نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ ادھر میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کے حوالے سے ایک اور نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ سندیپ گھوش اس وقت سی بی آئی کی حراست میں ہیں۔ انہیں میڈیکل کالج میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس دوران سندیپ گھوش کا ایک خط سامنے آیا ہے۔ یہ خط 10 اگست کا ہے۔ اس خط کے ذریعے محکمہ پی ڈبلیو ڈی سے آر جی کر میڈیکل کالج اسپتال کی فوری تزئین و آرائش کی درخواست کی گئی ہے۔

بتادیں کہ 9 اگست کی رات ہی آر جی کر میڈیکل کالج میں ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کر دیا گیا تھا۔ ایسے میں سندیپ گھوش کا واقعہ کے اگلے ہی دن تزئین و آرائش کے لیے خط لکھنا کئی سوالات اٹھاتا ہے۔ اس خط میں لکھا گیا ہے کہ آر جی کر اسپتال میں آن ڈیوٹی ڈاکٹر کے کمرے اور علاحدہ اٹیچ ٹوائلٹ میں بہت سی خامیاں ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطالبہ پر آپ سے گزارش ہے کہ فوری طور پر ضروری تزئین و آرائش کا کام شروع کیا جائے۔ یہ خط گھوش نے لکھا تھا۔

9 اگست کے بعد جائے حادثہ پر تزئین و آرائش کا کام کیا گیا۔ یہ واقعہ اسپتال میں ایک سیمینار ہال میں پیش آیا تھا۔ ضابطے کے مطابق معاملے کی مکمل تحقیقات تک اس کمرے کو سیل کردیا جانا چاہئے تھا۔ لیکن اس میں تزئین و آرائش کی گئی، جس کی وجہ سے کئی اہم شواہد ضائع ہو گئے۔ دوسری طرف سندیپ گھوش اور اسپتال انتظامیہ نے پہلے کہا تھا کہ کالج میں تزئین و آرائش کا کام پہلے سے ہی چل رہا ہے۔ لیکن اس خط سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ کالج انتظامیہ نے اس بارے میں جھوٹ بولا۔

اس خط کے سامنے آنے کے بعد مغربی بنگال کی آر جی کر انتظامیہ اور ممتا حکومت ایک بار پھر اپوزیشن اور طلبہ کے نشانے پر آگئی ہے۔ ریاستی بی جے پی صدر سکانت مجمدار نے اس خط کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ اس خط پر سندیپ گھوش کے دستخط نظر آرہے ہیں۔

مجمدار نے لکھا ہے کہ یہ خط 10 اگست کی تاریخ کو لکھا گیا ہے۔ پہلے ہی احتجاج کرنے والے طلبہ اور دیگر لوگ ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ کی بات کر رہے تھے۔ پولس کمشنر نے اس سے انکار کیا تھا ۔

One thought on “سندیپ گھوش نے جھوٹ بولا، واقعہ کی اگلی صبح ہوا کھیل، اس وجہ سے سر پٹک رہی سی بی آئی!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *