Headlines

لوک سبھااسپیکرکا26 جون کوہوگاانتخاب، جانئےکون ہیں دعویدار؟

ارلیمنٹ کا پہلا اجلاس 24 جون سے شروع ہونے والا ہے۔ یہ سیشن آٹھ دن تک جاری رہے گا۔ اسپیکر کا انتخاب اجلاس کے تیسرے دن 26 جون کو ہونا ہے۔ اس سلسلے میں لوک سبھا نے ایک بلیٹن جاری کرکے جانکاری دی ہے۔

نئی دہلی:18ویں لوک سبھا کی تشکیل اور مسلسل تیسری بار بی جے پی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد کی حکومت کی حلف برداری کے بعد پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس 24 جون سے شروع ہونے والا ہے۔ یہ سیشن آٹھ دن تک جاری رہے گا۔ اسپیکر کا انتخاب اجلاس کے تیسرے دن 26 جون کو ہونا ہے۔ اس سلسلے میں لوک سبھا نے ایک بلیٹن جاری کرکے جانکاری دی ہے۔ اس بلیٹن میں لوک سبھا اسپیکر کے عہدے کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

آئین کے آرٹیکل 93 کے مطابق پہلی بار نئی لوک سبھا کے آغاز سے عین پہلے اسپیکر کا عہدہ خالی ہوجاتا ہےاس لیے صدر جمہوریہ سب سے پہلے نو منتخب اراکین اسمبلی کو حلف دلانے کے لیے ایک عارضی اسپیکر کا تقرر کریں گے۔ 24 اور 25 جون کو پروٹیم اسپیکر نومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیں گے۔ لوک سبھا کے نو منتخب ارکان کو اجلاس کے پہلے دو دن حلف دلایا جائے گا۔سابق مرکزی وزیر اور سات بار بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رادھا موہن سنگھ کو ایوان کی کارروائی چلانے کے لیے پروٹیم اسپیکر مقرر کیے جانے کا امکان ہے کیونکہ وہ سینئر ترین اراکین میں سے ہیں۔

3 thoughts on “لوک سبھااسپیکرکا26 جون کوہوگاانتخاب، جانئےکون ہیں دعویدار؟

  1. After looking over a few of the articles on your blog, I truly appreciate your technique of writing a blog. I saved it to my bookmark website list and will be checking back soon. Take a look at my website as well and tell me how you feel.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *