Headlines

مشرقی اترپردیش اوراتراکھنڈسمیت 27ریاستوں میں بارش، 22 اموات، جانئے آج کیسارہے گاموسم

مشرقی اترپردیش اوراتراکھنڈسمیت 27ریاستوں میں بارش، 22 اموات، جانئے آج کیسارہے گاموسم

تمام شمال مشرقی ریاستوں بشمول آسام، اروناچل پردیش، مشرقی اتر پردیش اور جنوبی اور وسطی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھاری سے بہت زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس دوران آسمانی بجلی گرنے اور بارش سے متعلق دیگر واقعات کی وجہ سے 22 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

جموں و کشمیر، ہماچل اور پنجاب سمیت شمال مغربی ہندوستان کے کچھ علاقوں کو چھوڑ کر پورے ملک میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ تمام شمال مشرقی ریاستوں بشمول آسام، اروناچل پردیش، مشرقی اتر پردیش اور جنوبی اور وسطی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھاری سے بہت زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس دوران آسمانی بجلی گرنے اور بارش سے متعلق دیگر واقعات کی وجہ سے 22 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے شمال مغربی ہندوستان میں 28 سے 30 جون تک بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ہماچل پردیش کے لیے اورنج الرٹ قومی راجدھانی دہلی میں اگلے تین دنوں تک بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جنوب مغربی مانسون بھی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور توقع ہے کہ اگلے تین سے چار دنوں میں تقریباً پورے ملک کو بارش ہوگی۔ بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 8 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ بھاگلپور اور مونگیر میں2۔2 اور جموئی، مشرقی چمپارن، مغربی چمپارن اور ارریہ اضلاع میں1۔1شخص کی موت ہوئی۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہلاکتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اورمہلوکین کے لواحقین کو 4۔4 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *