منوبھاکر، پیرس اولمپکس میں تیسرےمیڈل سےمحروم، 25میٹرپسٹل شوٹنگ فائنل میں ملی چوتھی پوزیشن
منوبھاکر، پیرس اولمپکس میں تیسرےمیڈل سےمحروم، 25میٹرپسٹل شوٹنگ فائنل میں ملی چوتھی پوزیشن
منو بھاکرسنیچر کو 25 میٹر پسٹل شوٹنگ میں گولڈ میڈل کے بہت قریب پہنچ گئیں تھی۔ وہ ایک وقت میں دوسرے نمبر پر چل رہی تھی۔ امید سونے کی تھی۔ لیکن جب آخری 4 شوٹر رہ گئے تو منو بھکر کے ایک کمزور شاٹ نے نہ صرف ان کے بلکہ پورے ہم وطنوں کو مایوس کردیا۔
نئی دہلی: منو بھاکر نے پیرس اولمپکس میں تیسرے میڈل سے محروم ہوکر بھی تاریخ رقم کردی۔ منو بھاکرسنیچر کو 25 میٹر پسٹل شوٹنگ میں گولڈ میڈل کے بہت قریب پہنچ گئیں تھی۔ وہ ایک وقت میں دوسرے نمبر پر چل رہی تھی۔ امید سونے کی تھی۔ لیکن جب آخری 4 شوٹر رہ گئے تو منو بھکر کے ایک کمزور شاٹ نے نہ صرف ان کے بلکہ پورے ہم وطنوں کو مایوس کردیا۔ وہ بالآخر اس ایونٹ میں چوتھی پوزیشن پر رہیں
ہندوستانی شوٹر منو بھاکر، جو زیادہ تر وقت دوسرے نمبر پر رہیں، نے 25 میٹر پسٹل میں اچھی شروعات کی۔انہوں نے پہلی سیریز میں 10.2 سے اوپر 5 میں سے 2 شاٹس مارے۔ دوسری سیریز میں، ا نہوں نے 5 میں سے 4 شاٹس درست طریقے سے مارے اور چوتھے نمبر پر پہنچ گئی۔ تیسری سیریز میں بھی مانو نے 10.2 سے اوپر 4 شاٹس لگائے۔ اس کے ساتھ وہ چوتھے سے دوسرے نمبر پر آگئی۔ چھٹی سیریز کے بعد بھی وہ دوسرے نمبر پر تھیں۔
دوسری جانب ایک ۔ایک کرکے 4 شوٹر باہر ہوگئے۔ اب منو بھاکر سمیت چار شوٹر میڈل کی دوڑ میں رہ گئے ہیں۔ منو کا ایک شاٹ یہاں تھوڑا کمزور ہو گیا۔ اس کی وجہ سے ان کے اور ہنگری کی ویرونیکا میجر کے درمیان تیسری پوزیشن کے لیے گولی چل گئی۔ شوٹ آف میں منو بھاکر کے ایک کمزور شاٹ نے انہیں میڈل راؤنڈ سے محروم کردیا۔ ویرونیکا آگے اور منو بھاکر چوتھے نمبر پر رہیں۔ جمعہ کے روز، مانو نے 294 نمبروں کے ساتھ درستگی میں اور 296 نمبروں کے ساتھ کل 590 نمبروں کے ساتھ فائنل میں پہنچی تھیں۔ منو بھاکر کوالیفائیر میں دوسرے نمبر پر رہے۔
منو بھاکر ، پیرس اولمپکس میں پہلے کی تاریخ رقم کرچکی ہے۔ منو بھاکر، ایک ہی اولمپکس میں دو میڈلس حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن گئیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اولمپک کی تاریخ کے سب سے کامیاب ہندوستانی کھلاڑی کے طور پر اپنا نام درج کرایا ہے۔ منو کے علاوہ کوئی بھی ہندوستانی انفرادی کھیلوں میں ایک ہی اولمپکس میں دو تمغے نہیں جیت سکا ہے۔
ہندوستان کی شو ٹر منو بھاکر نے پیرس اولمپکس میں ہندوستان کے لیے پہلا تمغہ جیتا۔ انہوں نے 28 جولائی کو 10 میٹر ایئر پسٹل میں برانز میڈل جیتا تھا۔ اس کے بعد منگل 30 جولائی کو منو نے سربجوت سنگھ کے ساتھ مل کر مکسڈ ٹیم ایونٹ میں بھی برانز میڈل جیتا تھا۔ ہندوستان نے پیرس اولمپکس میں اب تک 3 تمغے جیتے ہیں۔ تینوں تمغہ شوٹنگ کے لیے ہی آئے ہیں۔
[u][b] Здравствуйте![/b][/u]
Всё о покупке аттестата о среднем образовании: полезные советы
[url=http://jubileetrip.com/2024/07/12/купить-диплом-проверенные-способы/]jubileetrip.com/2024/07/12/купить-диплом-проверенные-способы[/url]
Рады помочь!.
[url=http://baclofenx.com/]baclofen 10 mg price in india[/url]
[url=https://Melbet-games9.ru/]сайт Melbet[/url] предлагает своим пользователям удобный интерфейс и множество акций. Присоединяйтесь и воспользуйтесь всеми преимуществами этого букмекера.
Useful information. Fortunate me I found your web site accidentally, and I am surprised why this coincidence didn’t took place in advance! I bookmarked it.
https://www.beatstars.com/farfarlightua