Headlines

وح تشدد کے ملزم مونو مانیسر کو ملی ضمانت، جانئے عدالت نے کیا کہا؟

جولائی 31 کو نوح میں بڑے پیمانے پر تشدد ہوئی تھی۔ اس دوران برجمنڈل یاترا نکالی گئی تھی۔ بعد میں دونوں برادریاں آمنے سامنے آگئیں، جس میں تقریباً چھ افراد مارے گئے تھے۔

وح تشدد کے ملزم مونو مانیسر کو ملی ضمانت، جانئے عدالت نے کیا کہا؟

میوات/نوح: ہریانہ کے نوح میں 31 جولائی کو ہوئے تشدد کیس کے ملزم مونو مانیسر نے پیر کو جے ایم آئی سی امیت ورما کی عدالت سے ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے کے ساتھ ضمانت حاصل کی۔ جے ایم آئی سی امیت ورما کی عدالت میں دونوں فریقوں کے وکلاء کے درمیان زبردست بحث ہوئی جس کے بعد عدالت نے کیس محفوظ کرلیا۔ سہ پہر چار بجے کے قریب فیصلہ سنانے کو کہا۔ اس کے بعد جب عدالت بیٹھی تو عدالت نے مونو مانیسر کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

مونو مانیسر کے وکیل سوم دت شرما کا کہنا ہے کہ مونو مانیسر کی ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت میں کیس نمبر 37 پر بحث ہوئی۔ دفعہ 295 اور غیر قانونی اسلحہ کی دفعہ کا معاملہ زیر بحث آیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے تسلیم کیا کہ فیس بک پر لکھے گئے الفاظ سے کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچی۔ اس کے علاوہ پولیس نے جو اسلحہ برآمد کیا وہ لائسنس یافتہ تھا۔

اس لیے عدالت نے دوپہر کے وقت سنائے گئے فیصلے میں مونو مانیسر کو ضمانت دے دی تھی۔ ان کے وکلاء کا کہنا ہے کہ اب مونو مانیسر کے خلاف راجستھان میں درج جنید-ناصر قتل کیس اور ہریانہ کے گروگرام ضلع کے پٹودی میں قتل کی کوشش کے مقدمات درج ہیں۔ اب ان کی بھی ضمانت حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *