Headlines

وزیراعظم نریندرمودی کاجائزہ اجلاس،جموں وکشمیر میں دہشت گردوں سے پوری صلاحیت سے نمٹنےکی دی ہدایت

وزیراعظم نریندرمودی کاجائزہ اجلاس،جموں وکشمیر میں دہشت گردوں سے پوری صلاحیت سے نمٹنےکی دی ہدایت

جائزہ میٹنگ میں پی ایم مودی کو جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں کے ساتھ ساتھ اب تک کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔ پی ایم مودی نے وزیر داخلہ امت شاہ اور جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) منوج سنہا سے بھی جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال پر بات کی ہے۔

جائزہ میٹنگ میں پی ایم مودی کو جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں کے ساتھ ساتھ اب تک کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔ پی ایم مودی نے وزیر داخلہ امت شاہ اور جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) منوج سنہا سے بھی جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال پر بات کی ہے

نئی دہلی:جموں و کشمیر میں پچھلے کچھ دنوں میں ایک کے بعد ایک دہشت گردانہ حملوں کے بعد خود وزیر اعظم نریندر مودی نے ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ انہوں نے سیکورٹی اداروں کے ساتھ ساتھ مختلف وزراءکے ساتھ دہشت گردوں سے پوری صلاحیت سے نمٹنے کی واضح ہدایات دی ہیں۔ پی ایم مودی نے جمعرات کو جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال پر ایک جائزہ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں قومی سلامتی کے مشیر (NSA) اجیت ڈوول بھی موجود تھے۔ جائزہ میٹنگ میں پی ایم مودی کو جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں کے ساتھ ساتھ اب تک کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔ پی ایم مودی نے وزیر داخلہ امت شاہ اور جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) منوج سنہا سے بھی جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال پر بات کی ہے۔

وادی کشمیر کی کمر توڑنے کے بعد اب دہشت گرد تنظیمیں جموں ڈویژن کو دہشت زدہ کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں۔ پچھلے تین دنوں میں ریاسی، کٹھوعہ اور ڈوڈہ میں ہوئے حملے اس بات کو ثابت کرتے ہیں۔سیکورٹی فورسز اور انٹلی جنس ایجنسیاں دہشت گردوں کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں۔ اپنے غیر ملکی دورے سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو این ایس اے اجیت ڈوول اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ جموں و کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

43 thoughts on “وزیراعظم نریندرمودی کاجائزہ اجلاس،جموں وکشمیر میں دہشت گردوں سے پوری صلاحیت سے نمٹنےکی دی ہدایت

  1. mexico drug stores pharmacies [url=https://foruspharma.com/#]mexican drugstore online[/url] mexican mail order pharmacies

  2. cheapest online pharmacy india [url=https://indiapharmast.com/#]top 10 pharmacies in india[/url] top online pharmacy india

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *