ونیش پھوگاٹ نے رقم کی تاریخ، فائنل میں پہنچ کر ایک اور میڈل کو بنایا یقینی
ونیش پھوگاٹ نے رقم کی تاریخ، فائنل میں پہنچ کر ایک اور میڈل کو بنایا یقینی
نئی دہلی : پیرس اولمپکس 2204 میں ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ (50 کلوگرام کیٹیگری) کے سیمی فائنل میچ میں کیوبا کی یوسنیلس گزمین کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ اگر وہ فائنل میچ جیتتی ہے تو یقینی طور پر ہندوستان کے کھاتے میں گولڈ میڈل آئے گا۔ ونیش نے سیمی فائنل میں یوسنیلس گزمین کو 5-0 سے شکست دی۔
پہلے ڈیڑھ منٹ میں دونوں کھلاڑیوں نے بھرپور کوشش کی لیکن ایک دوسرے کے خلاف ایک بھی پوائنٹ حاصل نہ کر سکی۔ اس کے بعد ہندوستان کی ونیش پھوگاٹ نے 1 پوائنٹ حاصل کیا اور پہلے راؤنڈ میں 1 پوائنٹ کی برتری حاصل کی۔
دوسرے راؤنڈ میں ونیش پھوگاٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 پوائنٹس حاصل کیے۔ اس طرح انہوں نے پھر سے 2 پوائنٹس حاصل کیے۔ جس کے بعد انہوں نے 5-0 کی برتری حاصل کر لی۔ جب میچ میں آخری 37 سیکنڈ باقی تھے تو ونیش 5-0 سے آگے تھیں۔ آخری 30 سیکنڈ میں کیوبا کے پہلوان نے کافی محنت کی۔ لیکن وہ ایک پوائنٹ بھی درج نہیں کر سکی۔ اس طرح ونیش نے میچ جیت لیا۔
اس سے پہلے پھوگاٹ نے کوارٹر فائنل میچ میں یوکرینی کھلاڑی اوکسانا لیواچ کو شکست دی۔ ونیش نے اوکسانا کو 7-5 سے ہرایا۔ ونیش کو کھیل کے آغاز سے ہی اوکسانا پر حاوی دیکھا گیا تھا۔ ونیش کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ریسلر بھی ہیں۔ انہوں نے ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں کئی میڈل جیتے ہیں۔