ونیش پھوگاٹ ڈسکوالیفیکیشن: وزیر کھیل کے جواب کے بعد بھی پارلیمنٹ میں ہنگامہ، اراکین نے کیا یہ مطالبہ
ونیش پھوگاٹ ڈسکوالیفیکیشن: وزیر کھیل کے جواب کے بعد بھی پارلیمنٹ میں ہنگامہ، اراکین نے کیا یہ مطالبہ
وزیر کھیل منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ ونیش کا وزن صبح دو بار چیک کیا گیا۔ ان کا وزن 50 کلو 100 گرام پایا گیا، جس کے بعد انہیں نااہل قرار دے دیا گیا۔ ہم نے عالمی اداروں سے شدید احتجاج درج کرایا ہے۔ تاہم اس کے بعد بھی پارلیمنٹ میں ہنگامہ جاری رہا۔ اپوزیشن ارکان اسمبلی اس قدر ناراض ہوگئے کہ ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔
نئی دہلی : وزیر کھیل منسکھ منڈاویہ نے پیرس اولمپکس سے ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ کی نااہلی پر لوک سبھا میں بیان دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ونیش پھوگٹ کو کیوں نااہل قرار دیا گیا ہے اور حکومت اس کے بارے میں کیا کر رہی ہے۔ وزیر کھیل نے کہا کہ ونیش کا وزن صبح دو بار چیک کیا گیا۔ ان کا وزن 50 کلو 100 گرام پایا گیا، جس کے بعد انہیں نااہل قرار دے دیا گیا۔ ہم نے عالمی اداروں سے شدید احتجاج درج کرایا ہے۔ تاہم اس کے بعد بھی پارلیمنٹ میں ہنگامہ جاری رہا۔ اپوزیشن ارکان اسمبلی اس قدر ناراض ہوگئے کہ ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔
وزیر کھیل نے کہا کہ ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن نے انٹرنیشنل اولمپک ایسوسی ایشن سے شکایت کی ہے۔ ہم نے انٹرنیشنل ریسلنگ ایسوسی ایشن سے بھی احتجاج درج کرایا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے خود ہندوستانی اولمپک کمیٹی کی سربراہ پی ٹی اوشا سے بات کی ہے۔ پی ٹی اوشا اس وقت پیرس میں ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ انصاف ملے گا۔ وزیر کھیل نے لوک سبھا میں یہ بھی بتایا کہ حکومت نے ونیش پھوگاٹ کو کس قسم کی مدد فراہم کی تھی۔
منسکھ منڈاویہ نے بتایا کہ حکومت نے ان کی ہر ممکن مدد کی۔ اس کے لیے ذاتی عملہ مقرر کیا۔ ہنگری کے مشہور کوچ وولر اکوس اور فیزیو اشونی پاٹل کو تعینات کیا گیا تھا۔ کئی اسپائرنگ پارٹنرس ، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ ایکسپرٹ کو پیسے دئے گئے ۔ منڈاویہ نے اس موقع پر اس کی تفصیلات بھی بتائیں۔
دوسری جانب ممبران پارلیمنٹ ان کی باتوں سے مطمئن نہیں ہوئے۔ اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کو اعلیٰ سطح پر اٹھائے۔ پوچھا کہ آپ نے اب تک کیا کیا ہے؟ وزیر کھیل کے جواب سے ناراض اراکین پارلیمنٹ ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔
اس سے پہلے یہ معاملہ پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا گیا تھا۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ سمیت کئی لیڈروں نے اس بارے میں حکومت سے سوالات پوچھے۔ سنجے سنگھ نے تو اولمپکس کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ونیش کی نہیں بلکہ ملک کی توہین ہے۔ کانگریس لیڈر رندیپ سرجے والا نے اسے یوم سیاہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 140 کروڑ ہم وطن صدمے میں ہیں۔ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ تکنیکی وجوہات کی اچھی طرح سے جانچ ہونی چاہئے۔ حقیقت کا پتہ چلنا چاہئے۔
There is clearly a lot to realize about this. I suppose you made some nice points in features also.
Арматура диаметром 32 мм, изготовленная из стали марки А500С, является одним из самых востребованных видов металлопроката в строительстве. Она применяется при возведении фундаментов, армировании стен и перемычек. https://armatura32.ru