Headlines

ٹیم انڈیا کو منتخب کرنے والی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی، سابق وکٹ کیپر کو ملی جگہ، جانئے کون ہوا باہر؟

ٹیم انڈیا کو منتخب کرنے والی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی، سابق وکٹ کیپر کو ملی جگہ، جانئے کون ہوا باہر؟

بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی میں پانچ زونوں کے پانچ ارکان ہوتے ہیں ۔ اجے راترا اس کمیٹی میں نارتھ زون کی قیادت کریں گے۔ اجے راترا کا کردار 5 ستمبر سے دلیپ ٹرافی شروع ہونے سے شروع ہوگا۔

نئی دہلی : ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کو ایک نیا سلیکٹر مل گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے مردوں کی سینئر ٹیم کے حوالے سے بڑا اعلان کیا ہے۔ سابق کرکٹر اجے راترا کو سلیکشن کمیٹی کا نیا رکن منتخب کیا گیا ہے۔ اجے راترا اجیت اگرکر کی قیادت والی سلیکشن کمیٹی میں سلل انکولہ کی جگہ لیں گے۔

بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی میں پانچ زونوں کے پانچ ارکان ہوتے ہیں ۔ اجے راترا اس کمیٹی میں نارتھ زون کی قیادت کریں گے۔ اجے راترا کا کردار 5 ستمبر سے دلیپ ٹرافی شروع ہونے سے شروع ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم کو اگلی سیریز بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنی ہے۔ اجے راترا اس سیریز کے لیے پہلی بار ہندوستانی ٹیم کا انتخاب کریں گے۔

اجے راترا نے ہندوستان کے لیے 6 ٹیسٹ اور 12 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں۔ ویسٹ انڈیز میں ان کے نام ایک سنچری بھی ہے۔ اجے راترا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اینٹیگا ٹیسٹ میچ میں 115 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔ راترا کے کیریئر کی یہ واحد یادگار اننگز رہی۔ وہ اپنے کیرئیر کی بقیہ 9 اننگز میں ایک بار بھی 20 رنز ھی نہیں بنا سکے۔

اینٹیگا ٹیسٹ میں گیندبازی

اجے راترا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اینٹیگا ٹیسٹ میچ میں وکٹ کیپنگ کے ساتھ ساتھ گیندبازی بھی کی تھی۔ اس میچ میں ہندوستان کے سبھی 11 کھلاڑیوں نے گیند بازی کی تھی۔ اجے راترا کا اسپیل 1-0-1-0 رہا تھا۔

ٹیم انڈیا کے کوچنگ اسٹاف میں رہے

اجے راترا نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کوچنگ میں کیریئر بنایا۔ وہ آسام، پنجاب اور اتر پردیش کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔ اجے راترا 2023 میں جنوبی افریقہ کے دورے پر گئی ہندوستانی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں بھی شامل تھے ۔

ایک سال کیریئر

اجے راترا کے بارے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کا بین الاقوامی کریئر جس سال شروع ہوا ،  اسی سال بھی ختم ہوگیا تھا ۔ انہوں نے ہندوستان کے لیے اپنا پہلا میچ 19 جنوری 2002 کو کولکاتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ اجے راترا نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ اسی سال ستمبر میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ اجے راترا نے اپنا آخری ون ڈے اور آخری ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے ایک ہی میدان اوول میں کھیلا تھا۔

One thought on “ٹیم انڈیا کو منتخب کرنے والی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی، سابق وکٹ کیپر کو ملی جگہ، جانئے کون ہوا باہر؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *