Headlines

 ٹیم انڈیا کی شرمناک ہار، زمبابوے نے پہلے ٹی 20 میچ میں ہرایا

ی 20 ورلڈ کپ کے بعد ہندوستانی ٹیم زمبابوے  کے خلاف پہلا T20 کھیلنے کے لیے ہرارے میں میدان میں اتری، جس میں ہندوستان کو 13 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

ئی دہلی : T20 ورلڈ کپ کے بعد ہندوستانی ٹیم زمبابوے  کے خلاف پہلا T20 کھیلنے کے لیے ہرارے میں میدان میں اتری، جس میں ہندوستان کو 13 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ ہندوستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے کی ٹیم 20 اوورز میں 115 رنز بنا سکی۔ ہندوستان کو جیت کے لیے 116 رنز بنانے تھے۔ لیکن ٹیم انڈیا 19.5 اوور میں صرف 102 رن بنا سکی۔ ہندوستان کی جانب سے شبھمن گل نے سب سے زیادہ 31 رنز بنائے۔

زمبابوے ٹیم کی جانب سے اوپننگ کرنے اترے انوسینٹ کی وکٹ مکیش کمار نے حاصل کی۔ انوسینٹ پہلی گیند پر ہی آؤٹ ہو گئے۔ ان کے ساتھ اترے مدھیویرے 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان سکندر رضا کو آویش خان نے آؤٹ کیا۔ رضا 19 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے ۔ اس کے فوراً بعد جوناتھن کیمبل نے 12ویں اوور کی آخری گیند پر اپنی وکٹ دے دی۔ وہیں مائرز 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے کی جانب سے وکٹ کیپر کلائیو مڈانڈے نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ مڈانڈے نے 25 گیندوں میں 29 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس طرح زمبابوے نے 115 رنز بنائے۔ ہندوستان کی جانب سے روی بشنوئی نے شاندار بولنگ کی اور مجموعی طور پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ بشنوئی کے علاوہ واشنگٹن سندر نے 2، مکیش کمار نے 1 وکٹ اور آویش خان نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔

اب ہدف تعاقب کرنے ٹیم انڈیا کی باری تھی ۔ ہندوستان نے پہلے 5 وکٹ بہت جلد گنوادئے۔ اوپننگ کرنے اترے ابھیشیک شرما 0 پر آؤٹ ہوئے۔ ریتوراج گائیکواڑ کا بلا بھی اس میچ میں نہیں چلا۔ وہ 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ جبکہ ریان پراگ نے 2 رنز بنائے۔ اس کے بعد رنکو سنگھ بھی 0 پر پویلین لوٹ گئے۔ شبھمن گل اچھی بیٹنگ کر رہے تھے لیکن 29 گیندوں میں 39 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ۔ آویش خان نے 12 گیندوں میں 16 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ بشوئی نے 9، مکیش کمار نے 0 رنز بنائے۔ واشنگٹن سندر 33 گیندوں پر 27 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

41 thoughts on “ ٹیم انڈیا کی شرمناک ہار، زمبابوے نے پہلے ٹی 20 میچ میں ہرایا

  1. canadian pharmacy king reviews [url=http://canadapharmast.com/#]precription drugs from canada[/url] canadian pharmacy 24h com

  2. Online medicine order [url=https://indiapharmast.com/#]top 10 pharmacies in india[/url] best online pharmacy india

  3. mexican drugstore online [url=http://foruspharma.com/#]buying prescription drugs in mexico[/url] medication from mexico pharmacy

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *