چکن ۔ مٹن کھاتے ہیں تو یہ خبر آپ کیلئے ہے…اس بڑے شہر میں بند ہونے والی ہے گوشت کی سینکڑوں دکانیں، جانئے کیوں؟
چکن ۔ مٹن کھاتے ہیں تو یہ خبر آپ کیلئے ہے…اس بڑے شہر میں بند ہونے والی ہے گوشت کی سینکڑوں دکانیں، جانئے کیوں؟
جے پور میونسپل کارپوریشن نے فیصلہ کیا ہے کہ غیر قانونی گوشت کی دکانوں کو ہٹا دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ گوشت کی دکان پر یہ بھی لکھنا ہو گا کہ یہ حلال ہے یا جھٹکا۔
جے پور: بھجن لال حکومت نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پورے جے پور سے غیر قانونی گوشت کی دکانیں ہٹا دی جائیں گی۔ نہ صرف گوشت کی دکانیں بلکہ غیر قانونی مذبح خانے بھی بند کردئے جائیں گے۔ یہ فیصلہ گریٹر میونسپل کارپوریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں کیا گیا ہے۔ اب دارالحکومت میں صرف لائسنس یافتہ گوشت کی دکانوں پر ہی گوشت فروخت کیا جا سکے گا۔
جے پور میونسپل کارپوریشن نے فیصلہ کیا ہے کہ غیر قانونی گوشت کی دکانوں کو ہٹا دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ گوشت کی دکان پر یہ بھی لکھنا ہو گا کہ یہ حلال ہے یا جھٹکا۔ جے پور شہر میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤسز کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس طرح جے پور میونسپل کارپوریشن غیر قانونی گوشت کی دکانوں اور مذبح خانوں کے خلاف کارروائی کرنے جا رہی ہے۔
قوانین پر عمل کرتے ہوئے ہر گوشت کی دکان کو اپنی دکان پر لکھنا ہوگا کہ یہاں جھٹکا گوشت ملتا ہے یا حلال گوشت۔ تاکہ کسی کے جذبات مجروح نہ ہوں۔ دراصل شہر میں گوشت کی غیر قانونی دکانیں بڑے پیمانے پر چل رہی ہیں۔ ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جن دکانوں کے پاس اب کمرشیل لیز ہوگا، صرف انہیں ہی گوشت کی دکانیں کھولنے کا لائسنس دیا جائے گا ۔
اس کے علاوہ مندر، اسکول سے دوری اور گوشت کی دکان چلانے سے متعلق تمام اصولوں پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔