Headlines

کون ہیں محمد امان، جس کو ملی انڈر 19 ٹیم کی کپتانی، راہل دراوڑ کے بیٹے سمت کو بھی ملی جگہ

کون ہیں محمد امان، جس کو ملی انڈر 19 ٹیم کی کپتانی، راہل دراوڑ کے بیٹے سمت کو بھی ملی جگہ

انڈر 19 ون ڈے ٹیم کی کمان اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ نوجوان کھلاڑی محمد امان کو سونپی گئی ہے، جن کی قیادت میں سمت دراوڑ کھیلتے نظر آئیں گے۔ آئیے جانتے ہیں محمد امان کون ہیں؟

نئی دہلی : بی سی سی آئی نے ہفتہ کو آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے لیے ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ پہلی بار ٹیم انڈیا کے سابق ہیڈ کوچ اور لیجنڈ بلے باز راہل دراوڑ کے بیٹے سمت دراوڑ کو بھی ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم میں سمت دراوڑ سمیت 15 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ ون ڈے سیریز کے میچ 21، 23 اور 26 ستمبر کو پڈوچیری میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے ٹیم کی کمان اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ نوجوان کھلاڑی محمد امان کو سونپی گئی ہے، جن کی قیادت میں سمت دراوڑ کھیلتے نظر آئیں گے۔ آئیے جانتے ہیں محمد امان کون ہیں؟

محمد امان اتر پردیش کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں۔ وہ مڈل آرڈر بلے باز ہیں۔ وہ یوپی انڈر 19 ٹیم کے کپتان ہیں۔ انہوں نے وینو مانکڈ ٹرافی میں ٹیم کی کمان سنبھالی تھی ۔ محمد امان کے والدین انتقال کر چکے ہیں۔ خاندان میں بھائی بہن سمیت پانچ افراد ہیں، ان کی کفالت کی ذمہ داری امان کے کندھوں پر ہی ہے۔

محمد امان اتر پردیش کے سہارنپور ضلع کے خان عالم پورہ کے رہنے والے ہیں۔ امان نے غربت کا سامنا کرنے کے باوجود اتنا بڑا مقام حاصل کیا ہے۔ والدین کی وفات کے باوجود انہوں نے کرکٹ کے شوق کو کم نہیں ہونے دیا اور حالات سے لڑ کر پہلے ریاست کی اور اب ملک کی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔

محمد امان یوپی ٹی 20 لیگ 2024 میں نوئیڈا کنگز کے لیے کھیل رہے ہیں۔ انہیں نوئیڈا فرنچائز نے نیلامی میں 6.6 لاکھ روپے کی قیمت میں خریدا تھا۔ انہیں نومبر 2023 میں بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم میں جگہ ملی تھی۔ سیریز کے تین میچوں میں وہ 15*، 33 اور 37 رنز کی اننگز سمیت کل 85 رنز بنا سکے تھے۔

2 thoughts on “کون ہیں محمد امان، جس کو ملی انڈر 19 ٹیم کی کپتانی، راہل دراوڑ کے بیٹے سمت کو بھی ملی جگہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *