کپتان ہرمن پریت سنگھ کا ڈبل دھماکہ، ہاکی میں ہندوستان کو ملی دوسری جیت، آئرلینڈ کو روندا
کپتان ہرمن پریت سنگھ کا ڈبل دھماکہ، ہاکی میں ہندوستان کو ملی دوسری جیت، آئرلینڈ کو روندا
پیرس اولمپکس میں ہندوستانی ہاکی ٹیم نے منگل (30 جولائی) کو پول بی میں آئرلینڈ کو 2-0 سے شکست دی۔ ٹیم انڈیا کو دوسری جیت ملی ہے۔ اس نے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 3-2 سے شکست دی تھی۔
نئی دہلی : پیرس اولمپکس میں ہندوستانی ہاکی ٹیم نے منگل (30 جولائی) کو پول بی میں آئرلینڈ کو 2-0 سے شکست دی۔ ٹیم انڈیا کو دوسری جیت ملی ہے۔ اس نے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 3-2 سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد ارجنٹینا کے خلاف میچ 1-1 سے برابر رہا تھا۔ ٹیم انڈیا کے کپتان ہرمن پریت سنگھ نے اس میچ میں لگاتار دو گول کئے۔ اب ان کے پیرس اولمپکس میں 4 گول ہوگئے ہیں۔ وہ اس اولمپکس میں سب سے زیادہ گول کرنے والے مرد کھلاڑی بن گئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہرمن پریت نے ہندوستان کے تینوں میچوں میں گول کیے ہیں۔
پول بی میں ہندوستان کے علاوہ آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، ارجنٹینا، آسٹریلیا اور بیلجیم کی ٹیمیں ہیں۔ آئرلینڈ کو شکست دے کر ہندوستان پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے 3 میچوں میں 7 پوائنٹس ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر بیلجیئم دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے۔ دونوں ٹیموں کے 6-6 پوائنٹس ہیں۔ ارجنٹائن 1 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کے کھاتے ابھی نہیں کھلے ہیں۔ دونوں ٹیمیں بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر ہیں۔
میچ شروع ہونے کے بعد شروعاتی منٹ میں ہی ہندوستان کو پنالٹی کارنر ملا، لیکن ٹیم انڈیا کے کھلاڑی اسے گول میں تبدیل نہیں کر سکے۔ اس کے باوجود ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں نے لگاتار اٹیک جاری رکھا۔ ہندوستان نے آئرلینڈ کے کھلاڑیوں سے غلطیاں کروائیں اور اس کا فائدہ اٹھایا۔ ٹیم انڈیا کو پینلٹی اسٹروک ملا۔ اس پر کپتان ہرمن پریت نے شاندار گول کیا۔ انہوں نے پیرس اولمپکس میں مسلسل تیسرے میچ میں گول کیا۔
دوسرے کوارٹر کے شروع میں ہندوستان کو پنالٹی کارنر ملا۔ ایک بار پھر ہندوستانی کھلاڑی پنالٹی کارنر کا فائدہ اٹھانے سے چوک گئے۔ ریفری نے فوری طور پر ہندوستان کو دوبارہ پنالٹی کارنر لینے کیلئے کہا۔ اس بار کپتان ہرمن پریت نہیں چوکے۔ انہوں نے طاقتور شاٹ لگاتے ہوئے آئرش گول کیپر کو مات دیدی۔ انہوں نے اس میچ میں اپنا دوسرا گول کیا۔
Цветочная мастерская собирает под заказ цветы с доставкой от 1 часа в с Одинцово и Москве
300 вариантов исполнения: [url=https://dostavka-cvetov-odincovo.ru/]https://dostavka-cvetov-odincovo.ru/[/url]